پہلا صفحہ

حوثیوں کی طرف سے گریفتھ کے مشن کو ناکام کرنے کی دھمکی

حديدة میں میلیشیاؤں کے 100 سے زائد افراد ہلاک صنعاء – ابو ظہبي: "الشرق الاوسط” حوثیوں نے یمن کی طرف بھیجے گئے اقوام متحدہ کے سفیر مارٹن گریفتھ کے مشن کو ناکام کرنے کی دھمکی جنہوں نے کل یمن کی دار الحکومت صنعاء میں میلیشیاؤں کے باغی رہنماؤں سے مشاورت […]

حوثیوں کی طرف سے گریفتھ کے مشن کو ناکام کرنے کی دھمکی

حديدة میں میلیشیاؤں کے 100 سے زائد افراد ہلاک

صنعاء – ابو ظہبي: "الشرق الاوسط”

حوثیوں نے یمن کی طرف بھیجے گئے اقوام متحدہ کے سفیر مارٹن گریفتھ کے مشن کو ناکام کرنے کی دھمکی جنہوں نے کل یمن کی دار الحکومت صنعاء میں میلیشیاؤں کے باغی رہنماؤں سے مشاورت کرنے کے دوسرے مرحلہ کا آغاز کیا ہے اور انہوں نے یہ اقدام امن مذاکرات کے سلسلہ میں عام فریم ورک سے متعلق جلد ہی سلامتی کونسل میں اس ماہ اپنی رپورٹ پیش کرنے سے پہلے شروع کیا ہے۔

جماعت کے رہنما، انقلابی کمیٹی کے صدر اور اس جماعت کے لیڈر عبد الملك الحوثي کے بھتیجے محمد علی حوثی  نے اپنے ٹویٹر پر یہ ٹویٹ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سفیر کے ساتھ کسی بھی طرح کی مشاورت کرنے سے قبل جماعت کے کنٹرول والے علاقوں میں کام کرنے والے افراد کی تنخواہوں کی ادائیگی کی ضمانت لی جائے اور یہ دھمکی بھی دی ہے کہ جماعت ان کی کوششوں کو ناکام کر دیگی جیسا کہ اس نے ان سے پہلے آنے والے اسماعیل ولد شیخ احمد کی کوششوں کو ناکام بنا دیا تھا۔

دوسری جانب حديدة کی طرف مزاحمت کرنے والے بریگیڈز کے تسلسل کے ساتھ عرب اتحاد کے جنگی جہازوں اور توپخانوں نے سعودی عرب کی قیادت میں ملک کے مغربی ساحل کے فرنٹ پر حوثیون کی نشانہ بنایا ہے اور دو دنوں کے دوران میلیشیاؤں کے 100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

پیر – 19 رمضان المبارک 1439 ہجری – 04 جون 2018ء شمارہ نمبر:  (14333)