ایرانی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے سعودی عرب اور برطانوی کے عزم وارادہ
جدہ – لندن: ” الشرق الاوسط” سعودی عرب کے ولی عہد، ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر دفاع محمد بن سلمان بن عبد العزیز اور برطانیہ کی خاتون وزیر اعظم ٹریسا مائی نے علاقہ میں ہونے والے تازہ ترین حالات اور اس سلسلہ میں کی جانے والی کوششوں کے سلسلہ میں فون […]

جدہ – لندن: ” الشرق الاوسط”
سعودی عرب کے ولی عہد، ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر دفاع محمد بن سلمان بن عبد العزیز اور برطانیہ کی خاتون وزیر اعظم ٹریسا مائی نے علاقہ میں ہونے والے تازہ ترین حالات اور اس سلسلہ میں کی جانے والی کوششوں کے سلسلہ میں فون کے ذریعہ تبادلۂ خیال کیا ہے۔
اسی سلسلہ میں برطانوی وزیر اعظم ٹریسا مائی کے دفتر نے ایک بیان میں کل کہا ہے کہ انہوں نے شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ مل کر ملک کے امن واستقرار کو نشانہ بنانے والی ایران کی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور روئیٹر ایجنسی نے اس بیان کے سلسلہ میں نقل کیا ہے کہ وزیر اعظم نے ان بیلیسٹک میزائل کے حملوں سے سعودی عرب کی حمایت کے سلسلہ میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی اہمیت کی طرف اشارہ کیا ہے جو میزائل ایران کی طرف سے مدد کردہ حوثی میلیشیاؤں کی طرف سے چھوڑا جاتا ہے۔(۔۔۔)
پیر – 19 رمضان المبارک 1439 ہجری – 04 جون 2018ء شمارہ نمبر: (14333)