پہلا صفحہ

اردن: رزاز کی حکومت کے سامنے سڑک کو پرسکون کرنے کا امتحان

عبداللہ ثانی کا محمد بن سلمان کے ساتھ برادرانہ تعلقات اور خطہ کے حالات کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال عمان: محمد الدعمہ – جدہ: "الشرق الاوسط” کل اردن کے شاہ عبد اللہ ثانی نے عمر الرزاز کو اردن کی نیی حکومت تشکیل کرنے کی ذمہ داری سپرد کر دی ہے اور […]

اردن: رزاز کی حکومت کے سامنے سڑک کو پرسکون کرنے کا امتحان
عبداللہ ثانی کا محمد بن سلمان کے ساتھ برادرانہ تعلقات اور خطہ کے حالات کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال

عمان: محمد الدعمہ – جدہ: "الشرق الاوسط”

کل اردن کے شاہ عبد اللہ ثانی نے عمر الرزاز کو اردن کی نیی حکومت تشکیل کرنے کی ذمہ داری سپرد کر دی ہے اور اس سے قبل کل بادشاہ کے سامنے اپنا استعفیٰ پیش کرنے والے هاني الملقي کی حکومت میں رہ رہے وزیر تعلیم رزاز بڑھتی قیمتوں اور انکم ٹیکس قانون کے منصوبے کے خلاف عوامی مظاہروں کا مشاہدہ کرنے والی سڑک کو پرسکون کرنے کے امتحان سے دوچار ہیں۔(۔۔۔)

اسی دوران کل شام سعودی عرب کے وزیر دفاع، نایب وزیر اعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے اردن کے شاہ کے ساتھ ٹیلیفون کے ذریعہ گفتگو کی اور گفتگو کے دوران علاقے کے اندر رونما ہونے والے موجودہ حالات کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کیا ہے اور اسی طرح ان دونوں رہنماؤں نے دونوں ملکوں کے درمیان عمدہ برادرانہ تعلقات اور اسے مضبوط بنانے کے طریفوں اور مشترکہ اہمیت رکھنے والے مسائل کے سلسلہ میں بھی گفتگو کی۔

منگل – 20 رمضان المبارک 1439 ہجری – 05 جون 2018ء شمارہ نمبر:  (14334)