پہلا صفحہ

نیتن یاھو: نشانہ بنانے کی صورت میں اسد اور اس کی فورسز لئے کوئی جائے پناہ نہیں

ایک کردی رہنماء کا بیان کہ شامی حکومت کے ساتھ اتحاد بعید نہیں تل ابیب: نظیر مجلی حلب – لندن: "الشرق الاوسط” کل اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے یہ خیال ظاہر کیا ہے کہ شامی حکومت کے صدر بشار الاسد کو پناہ دینے والی کوئی جگہ باقی […]

نیتن یاھو: نشانہ بنانے کی صورت میں اسد اور اس کی فورسز لئے کوئی جائے پناہ نہیں
ایک کردی رہنماء کا بیان کہ شامی حکومت کے ساتھ اتحاد بعید نہیں

تل ابیب: نظیر مجلی حلب – لندن: "الشرق الاوسط”

کل اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے یہ خیال ظاہر کیا ہے کہ شامی حکومت کے صدر بشار الاسد کو پناہ دینے والی کوئی جگہ باقی نہیں رہی۔

نیتن یاہو نے لندن میں ایک تقریر کے دوران کہا ہے کہ خانہ جنگی اور داعش کے خلاف اسد کی ہونے والی جنگ کے دوران ہم نے مداخلت نہیں کی بلکہ انسانی تعاون پیش کیا لیکن اب جنگ ختم ہونے اور داعش کے خاتمے کے بعد وہ ایرانی فوجوں کا استقبال کر رہے ہیں اور اسرائیل سے مقابلہ کرنے کے لئے شام کے اندر ان کو مورچہ بندی کی جگہ فراہم کررہے ہیں۔ یہ واضح کر دینا ضروری ہے کہ اسد کے خلاف یہاں ایک نیا مقابلہ ہے تاکہ وہ اچھی طرح سمجھ لیں کہ اسرائیل شام کے اندر ایرانی مورچہ بندی کو ہرگز برداشت نہیں کرےگا اور اگر اسد ہم پر حملہ کریں گے تو ہم بھی ان پر فورا حملہ کرنے کو تیار ہیں اور ان کے لئے ضروری ہے کہ وہ اس سلسلہ میں خوب اچھی طرح غور وفکر کرلیں۔(۔۔۔)

اسی سلسلہ میں شام کے مشہور کرد رہنما صالح مسلم نے اس بات کی صراحت کی ہے کہ امریکہ کے ساتھ تعاون کے تعلقات دائمی نہیں ہیں بلکہ اس کے اندر تبدیلی آنا ممکن ہے اور انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ مفادات ہی شام کے اندر کردوں کے اتحاد پر حکومت کرتی ہیں اور شامی حکومت سمیت سب کے لئے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔(۔۔۔)

جمعہ – 23 رمضان المبارک 1439 ہجری – 08 جون 2018ء شمارہ نمبر:  (14337)