خادم حرمین کی طرف سے اردن کی حمایت کے لیے چار رکنی اجلاس
شاہ عبد اللہ، کویت کے امیر اور ابو ظہبی کے ولی عہد کی موجودگی میں اجلاس ریاض: نايف الرشيد – عمان: محمد الدعمة خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آج یہ مکہ مکرمہ کے اندر اردن کی حمایت کرنے اور اس کا اپنے اقتصادی بحران سے باہر نکلنے کے […]
شاہ عبد اللہ، کویت کے امیر اور ابو ظہبی کے ولی عہد کی موجودگی میں اجلاس

ریاض: نايف الرشيد – عمان: محمد الدعمة
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آج یہ مکہ مکرمہ کے اندر اردن کی حمایت کرنے اور اس کا اپنے اقتصادی بحران سے باہر نکلنے کے لیے مدد کرنے کے طریقوں کے بارے میں تبادلۂ خیال کرنے کے لئے چار رکنی اجلاس کی میزبانی کر رہے ہیں۔(۔۔۔)
کل صبح سعودی شاہی عدالت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں ذکر ہے کہ عرب قوم کی صورت حال اور ان کی سلامتی اور استحکام کے سلسلہ میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کے دائرہ میں انہوں نے اردن میں جاری اقتصادی بحران کا جائزہ لیا ہے اور اپنے بھائی اردن کے شاہ عبد اللہ دوم ابن الحسين، کویت کے امیر شیخ صباح احمد الصباح اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے ساتھ بات چیت کی ہے۔(۔۔۔) اور بات چیت کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ اتوار کو مکہ مکرمہ میں چار ممالک کے مابین ایک اجلاس منعقد ہوگا اور اس میں اقتصادی بحران سے باہر نکلنے کے لئے اردن کی مدد کرنے کے سلسلہ میں مذاکرہ ہوگا۔(۔۔۔)
اتوار – 25 رمضان المبارک 1439 ہجری – 10 جون 2018ء شمارہ نمبر: (14339)