حدیدہ کی آزادی سے قبل گفت وشنید کی بین الاقوامی کوششیں
نیویارک: علی بردی کل اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انٹونیو گوٹرس نے اعلان کیا ہے کہ لاکھوں یمنی شہریوں کی پریشانیوں کو کم کرنے کے ارادہ سے بین الاقوامی سفیر مارٹن گریفتھ کی قیادت میں یمن کے اندر دوبارہ سیاسی کارروائی اور گفت وشنید کی طرف پہنچنے کے لئے ابھی مذاکرات […]

نیویارک: علی بردی
کل اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انٹونیو گوٹرس نے اعلان کیا ہے کہ لاکھوں یمنی شہریوں کی پریشانیوں کو کم کرنے کے ارادہ سے بین الاقوامی سفیر مارٹن گریفتھ کی قیادت میں یمن کے اندر دوبارہ سیاسی کارروائی اور گفت وشنید کی طرف پہنچنے کے لئے ابھی مذاکرات جاری ہیں۔
"الشرق الاوسط” کے ساتھ گفتگو کرنے والے ایک سفارتکار کے بیان کے مطابق مسلسل خبروں کے دائرہ میں اس بات کا علم ہوا ہے کہ اتحاد کی طرف سے مدد کردہ قانونی فورسز حوثی جماعت کے قبضے سے حدیدہ شہر اور اس کے اسٹراٹیجک بندرگاہ کو آزاد کرانے کے قریب پہنچ چکے ہیں اور انہیں خبروں کی روشنی میں سلامتی کونسل نے برطانیہ کے مطالبے پر حدیدہ پر ہونے والے قریبی حملہ کے امکان پر توجہ مرکوز کرنے والے مشورے کا انعقاد کیا ہے۔
گریفتھ کی طرف سے بیان جاری ہوا ہے اس کے علاوہ انسانی امور کے جنرل سکریٹری کے وکیل اور ایمرجنسی امداد کے رابطۂ کار مارک لوکوک کی طرف سے بھی بیان جاری ہوا ہے اور گوٹریس نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سفیر حدیدہ کے اندر محاذ آرائی سے بچنے کے لیے راہ تلاش کرنے کی امید میں صنعاء، سعودی عرب اور امارات کے درمیان مسلسل سفر کرتے رہیں گے۔(….)
منگل – 27 رمضان المبارک 1439 ہجری – 12 جون 2018ء شمارہ نمبر: (14341)