داعش کو مشرقی شام میں ایک اور خسارہ کا سامنا
بیروت: بولا اسطیح تنظیم داعش گورنریٹ حسکہ اور دیر الزور میں اپنی محدود ہونے کے بعد مشرقی شام کے اندر اپنی آخری جنگ لڑنے جارہی ہے اور خاص طور پر ایک چھوٹے سے محصور علاقہ میں نہر فرات کے مشرقی جانب کا علاقہ ان کے ہاتھ سے نکلنے کے قریب ہے۔(۔۔۔) […]

بیروت: بولا اسطیح
تنظیم داعش گورنریٹ حسکہ اور دیر الزور میں اپنی محدود ہونے کے بعد مشرقی شام کے اندر اپنی آخری جنگ لڑنے جارہی ہے اور خاص طور پر ایک چھوٹے سے محصور علاقہ میں نہر فرات کے مشرقی جانب کا علاقہ ان کے ہاتھ سے نکلنے کے قریب ہے۔(۔۔۔)
"الشرق الاوسط” کے ساتھ گفتگو کے دوران کرد تعلیمی سنٹر کے ڈائریکٹر نواف خلیل نے کہا ہے کہ دو محصور مرکزی علاقہ داعش کے ہاتھوں سے نکلنے کے قریب ہیں جن میں پہلا دیر الزور گورنریٹ میں ھجین شہر ہے اور دوسرا عراقی سرحد کے قریب واقع حسکہ میں دشیشہ شہر ہے اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی توجہ دلائی ہے کہ شام کی ڈيموکریٹک فورسز ان دونوں محصور علاقوں سے محض چند کیلومیٹر ہی دور ہیں۔(۔۔۔)
اتوار – 03 شوال المکرم 1439 ہجری – 17 جون 2018ء شمارہ نمبر: (14345)