اہل سعودیہ کی طرف سے خواتین کی ڈرائونگ کا پھولوں اور تالیوں سے استقبال
پہلہ دن کوئی حادثہ نہیں اور سینئر علماء کی طرف سے اس اقدام کی تحسین جدہ : عبیر مشخص ریاض: نایف الرشید لائسنس یافتہ سعودی خواتین نے کل وہیل اسٹیئرنگ کے پیچھے بیٹھ کر پہلی مرتبہ سعودی شہروں کے سڑکوں پر گاڑیاں چلانا شروع کیا۔(۔۔۔) "الشرق […]
پہلہ دن کوئی حادثہ نہیں اور سینئر علماء کی طرف سے اس اقدام کی تحسین

جدہ : عبیر مشخص ریاض: نایف الرشید
لائسنس یافتہ سعودی خواتین نے کل وہیل اسٹیئرنگ کے پیچھے بیٹھ کر پہلی مرتبہ سعودی شہروں کے سڑکوں پر گاڑیاں چلانا شروع کیا۔(۔۔۔)
"الشرق الأوسط” نے جن خواتین سے گفتگو کی ہے انہوں نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ سڑکوں کا رد عمل حوصلہ افزا رہا ہے اور اسی طرح ٹریفک پولیس نے گاڑی چلانے والی خواتین کے درمیان پھولوں کا گلدستہ تقسیم کیا ہے اور ہر ایک گلدستہ میں ایک کاڈ تھا جس میں لکھا ہوا تھا کہ سلامتی آپ کے ساتھ ہو اور نوجوانوں نے بھی تالیوں سے ان کا استقبال کیا۔
اسی سلسلہ میں ٹریفک پولیس کے جنرل ڈائریکٹر میجر جنرل محمد بسامی نے وضاحت کی ہے کہ 24 گھنٹے کے اندر خواتین سے متعلق کوئی بھی ٹریفک حادثہ نہیں ھوا ہے۔(۔۔۔)
دوسری جانب سعودی کے علمائے اکابر کی تنظیم نے سعودی خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت کے متعلق شاہی حکم کی تعمیل کے آغاز کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس کی وضاحت کی ہے کہ یہ معاشرہ کے مفاد ومصلحت کے لئے بہتر ہے۔
پیر – 11 شوال المکرم 1439 ہجری – 25 جون 2018ء شمارہ نمبر: (14354)