ایرانی گارڈ کی طرف سے تیل کی فراہمی منقطع کر دینے کی دھمکی
وینا: بثینہ عبد الرحمن برسلز: عبداللہ مصطفی کل ایرانی "انقلابی گارڈ” نے تیل کی علاقائی امداد منقطع کر دینے کی دھمکی دی ہے اور یہ بیان صدر حسن روحانی کی طرف سے دئے گئے اس مشابہ بیان کے بعد آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر […]

وینا: بثینہ عبد الرحمن برسلز: عبداللہ مصطفی
کل ایرانی "انقلابی گارڈ” نے تیل کی علاقائی امداد منقطع کر دینے کی دھمکی دی ہے اور یہ بیان صدر حسن روحانی کی طرف سے دئے گئے اس مشابہ بیان کے بعد آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر واشنگٹن ایرانی خام تیل کی خریداری نہ کرنے کے سلسلہ میں تمام ممالک کو مجبور کرتا رہا تو ان کا ملک اپنے پڑوسی ممالک کے تیل کے ٹینکوں کو روکنے کے لئے تیار ہے۔
"گارڈ” کے تابع قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی نے کل روحانی کے بیان کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اس طرح کی پالیسی پر عمل درآمد کرنے کے لئے تیار ہیں اور سلیمانی نے روحانی سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ بر وقت اس طرح کے حکیمانہ بیان کی وجہ سے میں آپ کا ہاتھ چومتا ہوں اور میں اس طرح کی پالیسی پر عمل درآمد کرنے کے لئے آپ کی خدمت میں حاضر ہوں اور یہی خدمت اس اسلامی ملک کی خدمت ہے۔(۔۔۔)
جمعرات – 21 شوال المکرم 1439 ہجری – 05 جولائی 2018ء شمارہ نمبر (14464)