جنوبی شام کے مذاکرات روسی بم دھماکے کی آواز پر منعقد
ماسکو: رائد جبر بيروت – لندن: "الشرق الاوسط” روسی جنگی جہازوں نے جنوبی شام کی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات نہ ہونے اور ان کے پاس بھاری ہتھیار کے پائے جانے کے بعد درعا کے دیہی علاقوں پر از سر نو حملہ کر دیا ہے۔ جبکہ یہ […]

ماسکو: رائد جبر بيروت – لندن: "الشرق الاوسط”
روسی جنگی جہازوں نے جنوبی شام کی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات نہ ہونے اور ان کے پاس بھاری ہتھیار کے پائے جانے کے بعد درعا کے دیہی علاقوں پر از سر نو حملہ کر دیا ہے۔
جبکہ یہ مذاکرات بم دھماکے کی آواز پر ہونے والے تھے کہ مسلح مخالف جماعتوں کے ایک ترجمان نے کہا کہ شام کے جنوب میں لڑائی ختم کرنے کے سلسلہ میں وفد اور روسی افسران کے درمیان ہونے والا معاہدہ ناکام ہو چکا ہے اور مخالف جماعتوں کے کنٹرول میں واقع ہونے والے شہر اسی طرح باقی رہیں گے اور انہوں نے مزید واضح کیا کہ روسی دشمن کے ساتھ مذاکرات بھاری ہتھیاروں کو حوالہ کرنے کے سلسلہ میں اصرار کرنے کی وجہ سے ناکام ہوا ہے۔
مخالف جماعتوں کے ایک دوسرے ترجمان ابراہیم الجباوي نے کہا کہ مذاکرات اس وجہ سے ناکام ہوا کہ روس کی طرف سے اس بات پر اصرار تھا کہ مخالف جماعتیں ہزاروں بے گھر شامیوں کی واپسی کے بعد ایک ہی بار سارے بھاری ہتھیار حوالہ کر دیں جبکہ جماعت کا مطالبہ ہے کہ وہ دھیرے دھیرے حوالہ کرے گی۔(۔۔۔)
جمعرات – 21 شوال المکرم 1439 ہجری – 05 جولائی 2018ء شمارہ نمبر (14464)