پہلا صفحہ

گریفتھ چند دنوں کے دوران مذاکرات کا آغاز کرنے کے سلسلہ میں پر پرامید

لندن: بدر القحطانی صنعاء: "الشرق الاوسط” طے شدہ ہے کہ آج یمن کی طرف بھیجے گئے اقوام متحدہ کے سفیر مارٹن گریفتھ بین الاقوامی سلامتی کونسل کے سامنے صنعاء اور عدن کے اندر ہونے والے مذاکرات کے نتائج پیش کریں گے اور اس بات کی اطلاع یمن کی دار الحکومت […]

گریفتھ چند دنوں کے دوران مذاکرات کا آغاز کرنے کے سلسلہ میں پر پرامید

لندن: بدر القحطانی صنعاء: "الشرق الاوسط”

طے شدہ ہے کہ آج یمن کی طرف بھیجے گئے اقوام متحدہ کے سفیر مارٹن گریفتھ بین الاقوامی سلامتی کونسل کے سامنے صنعاء اور عدن کے اندر ہونے والے مذاکرات کے نتائج پیش کریں گے اور اس بات کی اطلاع یمن کی دار الحکومت سے ان کی روانگی کے بعد سامنے آئی ہے جہاں انہوں نے حوثی جماعت کے رہنما عبد الملک الحوثی سے ملاقات کی تھی۔

اقوام متحدہ کے سفیر نے اعلان کیا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کے سامنے اپنی روداد پیش کرنے کے بعد جلد ہی یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی سے ملاقات کرنے کے لیے دوبارہ عدن واپس آئیں گے اور گریفتھ نے ایک بیان کے دوران کہا ہے کہ وہ تمام جماعتوں کے ساتھ ایک ایسے حل کی تلاش کرنے کے سلسلہ میں کام کرنے کے منتظر ہیں جس سے پہلے حدیدہ کے اندر امن واستقرار اور سلامتی کا ماحول قائم ہوگا اور آنے والے دنوں میں سلامتی کے مذاکرات کو از سر نو شروع کرنے کے سلسلہ میں مثبت حالات بھی پیدا ہوں گے۔(۔۔۔)

جمعرات – 21 شوال المکرم 1439 ہجری – 05 جولائی 2018ء شمارہ نمبر (14464)