پہلا صفحہ

زبردست بمباری کی وجہ سے مخالف جماعتیں جنوبی شام کے مذاکرات کے لئے واپس

تل ابیب: نظیر مجلی/ بیروت- لندن: "الشرق الاوسط” جنگ بندی کے سلسلے میں مذاکرات کی ناکامی کے بعد شامی حکومت کی فورسز اور اس کی ہمنوا روسی فورسز نے درعا گورنریٹ کے اندر 22 گھنٹوں کے دوران 2300 حملے اور میزائل ان علاقوں میں داغے جہاں مخالف جماعتوں کی حکومت […]

زبردست بمباری کی وجہ سے مخالف جماعتیں جنوبی شام کے مذاکرات کے لئے واپس

تل ابیب: نظیر مجلی/ بیروت- لندن: "الشرق الاوسط”

جنگ بندی کے سلسلے میں مذاکرات کی ناکامی کے بعد شامی حکومت کی فورسز اور اس کی ہمنوا روسی فورسز نے درعا گورنریٹ کے اندر 22 گھنٹوں کے دوران 2300 حملے اور میزائل ان علاقوں میں داغے جہاں مخالف جماعتوں کی حکومت ہے اور باد رہے کہ جنوبی ملک پر فوجی مہم کے آغاز کے بعد سے یہ سب سے زیادہ سخت حملہ شمار کیا گیا ہے۔

مخالف جماعتوں کے ترجمان نے کہا ہے کہ ثالثی کا کردا ادا کرنے والے اردن کو ایک حتمی معاہدہ تک رسائی حاصل کرنے کے لئے مخالف جماعتوں کو روسی افسران کے ساتھ مذاکرہ کرنے کے لئۓ تیار کرنے کے سلسلہ میں کامیابی حاصل ہوئی ہے اور یہ بات متعین تھی کہ کل شام دونوں فریق شام کے اس بصری شہر کے اندر مذاکرات منعقد کریں گے جہاں گزشتہ سنیچر سے اب تک مذاکرات کے چار راؤنڈ منعقد ہوچکے ہیں لیکن کسی معاہدہ کے سلسلے میں اب تک کامیابی ہاتھ نہیں لگی ہے۔(۔۔۔)

جمعہ – 22 شوال المکرم 1439 ہجری – 06 جولائی 2018ء شمارہ نمبر (14465)