واشنگٹن کی طرف سے ہرمز کے ذریعے امداد کرنے کا وعدہ
واشنگٹن- لندن- تہران: "الشرق الاوسط” کل امریکی بحریہ نے آبنائے ہرمز کے اندر جہاز کی آمد ورفت اور تیل کی امداد کی ضمانت کا وعدہ کیا ہے اور یہ بیان آبنائے بند کرنے اور تیل کی امداد روکنے کے سلسلے میں ایران کی طرف سے ملنے والی دھمکیوں اور اس فیصلے […]

واشنگٹن- لندن- تہران: "الشرق الاوسط”
کل امریکی بحریہ نے آبنائے ہرمز کے اندر جہاز کی آمد ورفت اور تیل کی امداد کی ضمانت کا وعدہ کیا ہے اور یہ بیان آبنائے بند کرنے اور تیل کی امداد روکنے کے سلسلے میں ایران کی طرف سے ملنے والی دھمکیوں اور اس فیصلے کے جواب میں آیا ہے جس کے بارے میں انقلابی گارڈ کے رہنما محمد علی جعفری نے اپنے بیان کے ذریعہ دوبارہ تاکید کی ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو جلد ہی اس دھمکی کو نافذ بھی کیا جائے گا اور انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ یا تو سب آبنائے ہرمز کا استعمال کریں یا کوئی نہ کرے۔(۔۔۔)
کل امریکی سنٹر کمانڈ کے ترجمان کپتان بیل اوربین نےکہا ہے کہ امریکہ اور اس کے ہمنوا علاقے میں امن واستحکام کو مضبوط بنائیں گے اور اس کو فروغ دیں گے اور جہاں تک بین الاقوامی قانون اجازت دیتا ہے اس حد تک تجارت اور جہازرانی کی آزادی کی ضمانت کے لئے سب ایک ساتھ مستعد ہوں۔(۔۔۔)
جمعہ – 22 شوال المکرم 1439 ہجری – 06 جولائی 2018ء شمارہ نمبر (14465)