ٹرمپ کا بیان: ایران پریشان ہے، جلد ہی وہ کسی معاہدہ کے لئے درخواست کرے گا
لندن:”الشرق الاوسط” کل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ ایران پر ہورہے معاشی دباؤ سے ایران پریشان حال ہے اور یہ دباؤ جلد ہی اسے امریکہ سے کسی نئے معاہدہ کی درخواست کرنے پر مجبور کریگا اور ٹرمب نے برسلز میں منعقدہ نیٹو سربراہی اجلاس […]

لندن:”الشرق الاوسط”
کل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ ایران پر ہورہے معاشی دباؤ سے ایران پریشان حال ہے اور یہ دباؤ جلد ہی اسے امریکہ سے کسی نئے معاہدہ کی درخواست کرنے پر مجبور کریگا اور ٹرمب نے برسلز میں منعقدہ نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر ایک پریس ڪانفرنس کو بتایا کہ گذشتہ 8 مئی کو ایٹمی معاہدہ سے امریکہ کے نکل جانے کے بعد ایران اب امریکہ سے پہلے سے بہت زیادہ احترام کے ساتھ معاملہ کر رہا ہے اور تہران پر امریکہ کی طرف سے از سر نو لگائی جانے والی پابندیوں اور اقتصادی دباؤ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ ان کے پاس بہت سی مشکلات ہیں اور ان کی معیشت گر رہی ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی مجھ سے رابطہ کریں گے اور کہیں گے کہ چلیں ایک معاہدہ کرتے ہیں اور وہ بہت زیادہ درد محسوس کر رہے ہیں۔(۔۔۔)
جمعہ – 29 شوال المکرم 1440 ہجری – 13 جولائی 2018ء شمارہ نمبر (14472)