گیا Uncategorised

قاہرہ میں حماس کے وفد کے ساتھ مذاکرات میں مثبت اشارے

قاہرہ: سوسن ابو حسين کل قاہرہ میں تحریک حماس کے نائب صدر صالح العاروري کی سربراہی میں حماس کے وفد نے مصری جنرل انٹیلی جنس سروس کے سربراہ میجر جنرل عباس کامل اور دیگر رہنماؤں کے ساتھ اپنی ملاقات مکمل کی۔ تحریک کے بیان میں […]

قاہرہ میں حماس کے وفد کے ساتھ مذاکرات میں مثبت اشارے

قاہرہ: سوسن ابو حسين

کل قاہرہ میں تحریک حماس کے نائب صدر صالح العاروري کی سربراہی میں حماس کے وفد نے مصری جنرل انٹیلی جنس سروس کے سربراہ میجر جنرل عباس کامل اور دیگر رہنماؤں کے ساتھ اپنی ملاقات مکمل کی۔

تحریک کے بیان میں کہا گیا کہ بہت سے اہم مسائل کے سلسلہ میں مثبت اشارے ملے ہیں اور خاص طور پر غزہ پٹی میں جو ظالمانہ حصار ہے اس سلسلہ میں اور ہماری عوام کی مصیبت کو ختم کرنے کے طریقوں کے سلسلہ میں مثبت اشارے سامنے ائے ہیں اور بیان میں اس بات کی طرف بھی اشارہ ہے کہ مذاکرات میں فلسطینی قومی کو متحد کرنے کے سارے عوامل شامل ہیں۔

حماس کے سیاسی بیورو کے رہنما موسی ابو مرزوق نے کہا کہ اس اجلاس میں ان تمام مسائل پر گفتگو ہوئی جن کا تعلق قوم سے ہے اور اگر ہم یہ کہیں کہ یہ اجلاس بہت ہی اہم تھا اور اس میں بہت سارے امور پر گفتگو ہوئی تو اس میں مبالغہ نہیں ہوگا۔

ہفتہ – 01 ذی قعدہ 1439 ہجری – 14 جولائی 2018ء شمارہ نمبر (14473)