ماحول کو پرسکون بنانے کے لئے العبادی بصرہ میں اور سیستانی کی طرف سے اپنے مطالبات کی حمایت
بغداد: حمزہ مصطفی عراق میں شیعہ عوام کی اکثریت کل بصرہ گورنریٹ میں اپنے بر حق مطالبات کو لے کر اس وقت جمع ہو گئی جب وزیر اعظم حیدر العبادی اس گورنریٹ میں پہنچے اور ان کے اس دورہ کا مقصد خدمات اور کام وکاج کی کمی کے سلسلہ میں […]

بغداد: حمزہ مصطفی
عراق میں شیعہ عوام کی اکثریت کل بصرہ گورنریٹ میں اپنے بر حق مطالبات کو لے کر اس وقت جمع ہو گئی جب وزیر اعظم حیدر العبادی اس گورنریٹ میں پہنچے اور ان کے اس دورہ کا مقصد خدمات اور کام وکاج کی کمی کے سلسلہ میں شہریوں کی طرف سے ہونے والے احتجاج کو پرسکون کرنا تھا۔
عراق کے اندر شیعہ اکثریت کے رہنماء آیت اللہ علی سیستانی کے نمائندہ شیخ عبد المہدی کربلائی نے کربلا میں خطبۂ جمعہ کے دوران کہا ہمارے لئے صرف اور صرف شہریوں کے برحق مطالبات کے سلسلہ میں ان کے ساتھ ہونا ہے اور ان کی پریشانیوں کو بھی محسوس کرنا ہے اور سخت معاشی صورت حال کا بھی اندازہ لگانا ہے اور مالی وسائل ہونے کے باوجود خدمات فراہم کرنے اور حالات کو اچھا بنانے کے سلسلہ میں ذمہ داران کی طرف سے ہونے والی واضح کوتاہیوں کو بھی باد رکھنا ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ – 01 ذی قعدہ 1439 ہجری – 14 جولائی 2018ء شمارہ نمبر (14473)