پہلا صفحہ

حریری عون سے ملاقات کرنے کے بعد حکومت تشکیل کرنے کے سلسلہ میں پر امید

بیروت: "الشرق الاوسط” کل لبنانی حکومت کی تشکیل کرنے کے ذمہ دار وزیر اعظم سعد الحریری نے صدر مائیل عون کے سامنے اپنی نئی کابینہ کی تشکیل کے سلسلہ میں اپنے نقطہ نظر کو پیش کیا ہے اور اس کی ساخت میں تبدیلی کے امکان کے سلسلہ میں اپنی امید کا […]

حریری عون سے ملاقات کرنے کے بعد حکومت تشکیل کرنے کے سلسلہ میں پر امید

بیروت: "الشرق الاوسط”

کل لبنانی حکومت کی تشکیل کرنے کے ذمہ دار وزیر اعظم سعد الحریری نے صدر مائیل عون کے سامنے اپنی نئی کابینہ کی تشکیل کے سلسلہ میں اپنے نقطہ نظر کو پیش کیا ہے اور اس کی ساخت میں تبدیلی کے امکان کے سلسلہ میں اپنی امید کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے ایک ماہ کے بعد صدر عون کے ساتھ ہونے والی اپنی آخری ملاقات کو ایسے درمیانی حل پر محمول کیا ہے جس میں درزی اور عیسائی دونوں کے لئے حل موجود ہے۔

تشکیل سے واقف ذرائع نے "الشرق الاسط” کو بتایا ہے کہ اس خود مختار وزارت کے ساتھ فورسز پارٹی کے چار عیسائی وزراء اور سوشلسٹ پارٹی کے تین درزی وزراء شامل ہیں اور حریری کے ذرائع نے کہا ہے کہ یہ فارمولہ سب کو خوش کر دےگا اور حریری کی رائے کے مطابق اسی میں ایسی صحیح نمائندگی ہے اور اسی کا تذکرہ صدر کے ساتھ اس طور پر ہوا ہے کہ حکومت تشکیل دینے کے سلسلہ میں اہی ایک طریقۂ کار ہے۔(۔۔۔)

جمعرات – 13 ذی قعدہ 1439 ہجری – 26 جولائی 2018ء شمارہ نمبر (14485)