پہلا صفحہ

ٹرمپ اور پوٹن کی طرف سے ایک دوسرے کو دورہ کی دعوت

واشنگٹن: ہبہ القدسی ہلسنکی کے اندر ہونے والے سربراہی اجلاس کے بعد ایک طرف امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کو وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دی ہے تو دوسری طرف کل ولادیمیر پوٹن نے امریکی صدر کو کرملین کے دورہ کی دعوت دی ہے۔ […]

ٹرمپ اور پوٹن کی طرف سے ایک دوسرے کو دورہ کی دعوت

واشنگٹن: ہبہ القدسی

ہلسنکی کے اندر ہونے والے سربراہی اجلاس کے بعد ایک طرف امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کو وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دی ہے تو دوسری طرف کل ولادیمیر پوٹن نے امریکی صدر کو کرملین کے دورہ کی دعوت دی ہے۔

برازیل، ہندوستان، روس، چین اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے بریکس سربراہی اجلاس کے موقع پر جوہانسبرگ میں منعقد ہونے والے ایک پریس کانفرنس کے دوران پوٹن نے کہا ہے کہ ہم ٹرمپ کو ماسکو کی دعوت دینے کے لئے تیار ہیں اور یہ بھی کہا کہ ہم نے ان کو دعوت دی ہے اور ان سے گفتگو بھی کی ہے اور میں واشنگٹن کے دورہ کے لئے تیار ہوں۔

وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں جواب دیا ہے کہ ٹرمپ نئے سال کے شروع ہوتے ہی واشنگٹن میں پوٹن کا استقبال کریں گے اور سرکاری دعوت نامہ ملتے ہی وہ بھی ماسکو کا دورہ کریں گے۔(۔۔۔)

ہفتہ – 15 ذی قعدہ 1439 ہجری – 28 جولائی 2018ء شمارہ نمبر (14487)