واشنگٹن کی طرف سے دو ترک وزراء پر پابندی عائد
انقرہ: سعيد عبد الرازق – واشنگٹن: "الشرق الاوسط” امریکہ نے اس امریکی پادری اینڈرو برانسون کی گرفتاری کے پیش نظر ترکی کی وزارت داخلہ اور عدلیہ کے دو وزیر سلیمان سویلو اور عبد الحمید گل پر پابندی عائد کی ہے جس پر انقرہ نے دہشت گردی اور جاسوسی کی سرگرمیاں […]

انقرہ: سعيد عبد الرازق – واشنگٹن: "الشرق الاوسط”
امریکہ نے اس امریکی پادری اینڈرو برانسون کی گرفتاری کے پیش نظر ترکی کی وزارت داخلہ اور عدلیہ کے دو وزیر سلیمان سویلو اور عبد الحمید گل پر پابندی عائد کی ہے جس پر انقرہ نے دہشت گردی اور جاسوسی کی سرگرمیاں انجام دینے کا الزام لگایا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی خاتون ترجمان سارہ سینڈرز نے کہا ہے کہ ہمارا یقین ہے کہ وہ ترک حکومت کی طرف سے غیر منصفانہ اور غیر قانونی کاروائی کے شکار ہیں۔(۔۔۔)
ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے کل کہا ہے کہ یہ ممکن نہیں کہ ہم اس دھمکی کی زبان کو قبول کریں جسے امریکہ میں موجود صیہونی عیسائی ذہنیت استعمال کرتی ہے اور انہوں نے اس بات کی نشاندہی بھی کی کہ ترکی میں مذہبی اقلیتوں کو کسی قسم کی کوئی پریشانی کا سامنا نہیں ہے اور انہوں نے مزيد کہا کہ ہم اس راستہ پر مسلسل آگے بڑھتے رہیں گے جس راستہ پر ہمیں یقین ہے اور ہم اپنی آزادی، خود مختاری اور اپنے مسائل کی خود مختاری سے زرہ برابر بھی تنازل اختیار نہیں کریں گے۔(۔۔۔)
جمعرات – 20 ذی قعدہ 1439 ہجری – 02 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14492)