ایران

پارلیمنٹ کا روحانی سے سوالات کرنے کا مطالبہ اور احتجاج میں وسعت

لندن: عادل السالمي ایرانی پارلیمنٹ نے باضابطہ طور پر اقتصادی بحران اور ملک کے اندر ہونے والے معاشی صورتحال کی بگاڑ کے سلسلہ میں سوال وجواب کرنے کے لئے صدر حسن روحانی کو سرکاری طور پر بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے […]

پارلیمنٹ کا روحانی سے سوالات کرنے کا مطالبہ اور احتجاج میں وسعت

لندن: عادل السالمي

ایرانی پارلیمنٹ نے باضابطہ طور پر اقتصادی بحران اور ملک کے اندر ہونے والے معاشی صورتحال کی بگاڑ کے سلسلہ میں سوال وجواب کرنے کے لئے صدر حسن روحانی کو سرکاری طور پر بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے پانچ چیزوں کے سلسلہ میں سوال وجواب کرنے کے سلسلہ میں 80 سے زائد اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے پیش کئے جانے والے مطالبہ کے بعد صدر حسن روحانی کو پارلیمنٹ کے سامنے 30 دنوں کی مہلت دینے کا اعلان کیا ہے اور وہ پانچ چیزیں اقتصادی ترقی کی کمی، کرنسی میں گراوٹ، بے روزگاری کی شرح میں اضافہ اور ایک ہفتہ سے کم کی مدت میں نافذ ہونے والی امریکی پابندیوں کے وقت کے قریب ہوتے ہی بینکوں کے مسائل کا سامنا یہی پانچ چیزیں ہیں اور اپريل سے ایرانی کرنسی کی قیمت آدھی ہو چکی ہے اور اس ہفتہ کے شروع ہی میں ایرانی ریال کے مقابلہ میں ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔

صدر سے سوال وجواب کرنے کا فیصلہ اس وقت ہوا جب کل اصفہان میں شروع ہونے والے مظاہروں کی نئی لہر شیراز، احواز اور تہران کے قریب كرج کے شہروں تک پہنچ گئی اور ایک ایسی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں پولس نے اقتصادی صورتحال کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا ہے اور مظاہرہ کرنے والوں نے ایرانی سپریم لیڈر اور ایران کی علاقائی پالیسیوں کی مذمت میں نعرے بھی لگائے ہیں۔(۔۔۔)

جمعرات – 20 ذی قعدہ 1439 ہجری – 02 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14492)