مراکش کے شاہ کی طرف سے اقتصاد اور خزانہ کے وزیر کی معزولی
طنجة: حاتم البطيوي مراکشی بادشاہ شاہ محمد سادس نے کل اقتصاد اور خزانہ کے وزیر محمد بوسعید کو معزول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مراکشی رائل دیوان کے بیان میں ذکر کیا گیا ہے کہ آئین کے باب نمبر 47 دفعات کے مطابق شاہ محمد سادس نے حکومت […]

طنجة: حاتم البطيوي
مراکشی بادشاہ شاہ محمد سادس نے کل اقتصاد اور خزانہ کے وزیر محمد بوسعید کو معزول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مراکشی رائل دیوان کے بیان میں ذکر کیا گیا ہے کہ آئین کے باب نمبر 47 دفعات کے مطابق شاہ محمد سادس نے حکومت کے صدر کے ساتھ مشورہ کرنے کے بعد بوسعید کو اقتصاد اور خزانہ کے وزیر کے منصب سے معزول کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس بیان میں اس بات کی بھی وضاحت ہے کہ یہ شاہی فیصلہ محاسبہ کرنے کی ذمہ داری کے دائرہ میں ہوا ہے اور شاہ کی خواہش ہے کہ اس محاسبہ کا نفاذ سارے ذمہ داروں پر ہو خواہ ان کا مقام کتنا ہی بلند کیوں نہ ہو اور ان کے تعلقات کیسے بھی ہوں ان کا محاسبہ کیا جائے گا اور بوسعيد کی معزولی کے سلسلہ میں حقیقی اسباب کا علم کسی کو نہیں ہے۔(۔۔۔)
جمعرات – 20 ذی قعدہ 1439 ہجری – 02 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14492)