مصری چرچ کی طرف سے ایک چرچ کے صدر کی موت کے بعد پادری بننے کا بنانے کی کاروائی موقوف
قاہرہ: ولید عبد الرحمن مصری چرچ نے پادری بننے کا بنانے کی کاروائی کو موقوف کر دیا ہے یا ایک سال کے لئے تمام قبطی آرتھوڈوکس چرچوں میں نئے اراکین کو قبول کرنے کی کاروائی کو موقوف کر دیا ہے اور ایک سال کی مدت کا آغاز اسی ماہ اگست […]

قاہرہ: ولید عبد الرحمن
مصری چرچ نے پادری بننے کا بنانے کی کاروائی کو موقوف کر دیا ہے یا ایک سال کے لئے تمام قبطی آرتھوڈوکس چرچوں میں نئے اراکین کو قبول کرنے کی کاروائی کو موقوف کر دیا ہے اور ایک سال کی مدت کا آغاز اسی ماہ اگست سے شروع ہوگا اور اسی طرح مصری چرچ نے پادریوں پر کسی بھی وجہ اور کسی بھی طرح میڈیا کے سامنے ظاہر ہونے کی پابندی لگا دی ہے خواہ وہ نیوز چینلز ہوں یا اخبارات ہوں اور ان کو "فیس بک” اور "ٹویٹر” جیسے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر اپنے اکاؤنٹس کو بند کرنے کے لئے ایک ماہ کی مہلت دی ہے۔
یہ فیصلہ جولائی کے اخیر میں وادی نطرون کے "القديس أبو مقار” نامی چرچ کے صدر مصری بشپ ایپیفانیوس کی ہلاکت کے بعد لیا گیا ہے اور چرچ ذرائع نے "الشرق الاوسط” کے ساتھ گفتگو کے دوران اس بات کی تصدیق کیا ہے کہ چرچ پبلک پراسیکیوشن کی طرف سے کی جانے والی تحقیقات کے نتائج کا منتظر ہے لیکن ابھی حادثہ کی وجوہات کے سلسلہ میں قیاس آرائی کرنا مشکل ہے۔(۔۔۔)
جمعہ – 21 ذی قعدہ 1439 ہجری – 03 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14493)