کرد سویداء کے مشرقی حصہ کو داعش سے آزاد کرانے کے لئے مستعد
لندن: ابراہیم حمیدی کردی عوام کی تحفظ کرنے والی یونٹس کے سربراہ سیبان حمو نے کل "الشرق الاوسط” کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم داعش سے سویداء کے دروزی باشندوں کی تحفظ اور اس کے عناصر سے سویداء کے مشرقی دیہی علاقے کو آزاد کرانے کے لئے […]

لندن: ابراہیم حمیدی
کردی عوام کی تحفظ کرنے والی یونٹس کے سربراہ سیبان حمو نے کل "الشرق الاوسط” کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم داعش سے سویداء کے دروزی باشندوں کی تحفظ اور اس کے عناصر سے سویداء کے مشرقی دیہی علاقے کو آزاد کرانے کے لئے ان کی فورسز سویداء کا رخ کرنے کے لئے تیار ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ داعش کے حملے سویداء میں ہمارے لوگوں پر وحشیانہ ہیں۔
ہمارے دروزی لوگوں کی تکلیف ہماری تکلیف ہے جیسا کہ کوبانی (عین عرب) اور عفرین میں رہ رہے ہمارے لوگوں کے ساتھ ہے اور انہوں نے اس بات کے ذریعہ سال کے شروع میں مخالف جماعتوں کی ٹکڑیوں اور ترکی فوج کی فورسز کی طرف سے کئے گئے حملوں کی طرف اشارہ کیا ہے اور کہا کہ ہم ان حملوں اور سویداء کے اندر ہمارے لوگوں پر ہونے والے حملوں کے درمیان کوئی فرق نہیں سمجھتے ہیں اور سویداء کو دہشت گردی سے آزاد کرانے کے لئے تحفظ یونٹس سویداء کی طرف فورسز روانہ کرنے کے لئے تیار ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ – 22 ذی قعدہ 1439 ہجری – 04 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14494)