امريكہ

ایران میں کشیدگی اور حوزات مظاہرین کا نیا نشانہ

لندن: عادل السالمی واشنگٹن معاذ العمری منگل کے دن ایران پر امریکہ کی طرف سے دوبارہ لگائی جانے والی پابندیوں کے ساتھ ہی ایران کی سڑکوں پر لوگوں کا ہجوم ظاہر ہوا ہے اور مختلف شہروں میں مظارے ہوئے ہیں لیکن اس مرتبہ یہ اشارہ ملا ہے کہ دار الحکومت […]

ایران میں کشیدگی اور حوزات مظاہرین کا نیا نشانہ

لندن: عادل السالمی واشنگٹن معاذ العمری

منگل کے دن ایران پر امریکہ کی طرف سے دوبارہ لگائی جانے والی پابندیوں کے ساتھ ہی ایران کی سڑکوں پر لوگوں کا ہجوم ظاہر ہوا ہے اور مختلف شہروں میں مظارے ہوئے ہیں لیکن اس مرتبہ یہ اشارہ ملا ہے کہ دار الحکومت تہران کے قریب علمی حوزہ کو نشانہ بنایا گیا ہے اور یہ ایک ایسی تبدیلی ہے جو ایرانی انتظامیہ کے لئے دھمکی کے سامان کے مترادف ہے۔

فرانسیسی صحافتی ایجنسی کے مطابق اجتیاد شہر کے حوزہ کے مہتمم حجة الاسلام ہندیانی نے کہا کہ پاچ سو مظاہرین نے کل شام نو بجے حوزہ پر حملہ کیا اور وہاں کی چیزوں کو جلانے اور اس کے دروازوں کو توڑنے کی کوشش کی اور انہوں نے مزید کہا کہ مظاہرہ کرنے والے پتھر اٹھائے ہوئے تھے اور انہوں نے نماز ہال کی تمام کھڑکیوں کو توڑ ڈالا اور وہ انتظامیہ کے خلاف نعرے بھی لگا رہے تھے اور سوشل نیٹ ورک پر ایسی ویڈیوں کو نشر کیا گیا ہے جس میں سینکڑوں لوگوں کو ان مختلف شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے جن میں تہران اصفہان کرج کے شہر شامل ہیں۔

امریکی انتظامیہ نے کل یورپی ممالک کو ایران پر لگائی گئی پابندیوں کو نظر انداز کرنے سے آگاہ کیا ہے اور پرزور انداز میں کہا ہے کہ ایرانی انتظامیہ کے ساتھ تجارتی اور معاشی تعلقات کو محدود کرنے کی ضرورت ہے۔

ہفتہ – 22 ذی قعدہ 1439 ہجری – 04 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14494)