پہلا صفحہ

کینڈا کی طرف سے ہونے والی مداخلت کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ عرب یکجہتی

جدہ – لندن: "الشرق الاوسط” عرب خلیج اور بین الاقوامی تنظیموں نے کینڈا کی طرف سے ہونے والی مداخلت کے خلاف سعودی عرب کی طرف سے کی جانے والی ان کاروائیوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور ان کاروائیوں میں اوٹاوا سے اپنے سفیر کو واپس بلانا، […]

کینڈا کی طرف سے ہونے والی مداخلت کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ عرب یکجہتی

جدہ – لندن: "الشرق الاوسط”

عرب خلیج اور بین الاقوامی تنظیموں نے کینڈا کی طرف سے ہونے والی مداخلت کے خلاف سعودی عرب کی طرف سے کی جانے والی ان کاروائیوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور ان کاروائیوں میں اوٹاوا سے اپنے سفیر کو واپس بلانا، کینڈا کے سفیر کو روانہ کرنا، دونوں ملکوں کے درمیان تمام نئے سرمایہ کاری اور تجارتی معاملات کو منجمد کرنا اور تمام وفود کو کینڈا سے سعودی عرب بلانا شامل ہے۔

عرب لیگ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ سعودی عرب اور کینڈا کے درمیان ہونے والے ڈیپلومیٹک اختلاف کا بڑے اہتمام سے مشاہدہ کر رہی ہے اور اس نے اس بات کی بھی تاکید کی کہ وہ سعودی عرب کے موقف کے ساتھ ہے۔

کینڈا کے خلاف سعودی عرب کی طرف سے کی جانے والی کاروائیوں کی وجہ سے اوٹاوا پریشان ہے اور کینڈا کی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان نے کہا کہ وہ اس صحافتی خبر سے پریشان ہیں اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

منگل – 25 ذی قعدہ 1439 ہجری – 07 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14497)