پہلا صفحہ

سویداء کے دیہاتوں میں شامی فورسز کا داخلہ

بیروت: نذیر رضا لندن: – دمشق: "الشرق الاوسط” کل شامی فورسز نے سویداء کے دیہاتی علاقوں میں اندر تک داخل ہونا شروع کر دیا ہے اور جھڑپوں کے علاقہ کے اندر اس کی اس کاروائی میں کافی پیش رفت ہوئی ہے اور ان جگہوں اور پہاڑوں میں بھی کافی پیش […]

سویداء کے دیہاتوں میں شامی فورسز کا داخلہ

بیروت: نذیر رضا لندن: – دمشق: "الشرق الاوسط”

کل شامی فورسز نے سویداء کے دیہاتی علاقوں میں اندر تک داخل ہونا شروع کر دیا ہے اور جھڑپوں کے علاقہ کے اندر اس کی اس کاروائی میں کافی پیش رفت ہوئی ہے اور ان جگہوں اور پہاڑوں میں بھی کافی پیش رفت ہوئی ہے جہاں تنظیم داعش کا کنٹرول تھا۔

اس وسیع فوجی حملہ میں سویداء کے مشرقی دیہاتوں میں اس چھوٹے سے علاقہ کو نشانہ بنایا گیا ہے جہاں تنظیم داعش کا کنٹرول تھا اور تنظیم نے دو ہفتہ قبل درزی قوم کے گاؤں پر حملہ کرنے کے لئے اسی چھوٹے سے علاقہ کا استعمال کیا تھا اور اسی فوجی حملہ وجہ سے اس بات کا کا اندیشہ ہے کہ تنظیم داعش اپنے آخری حملہ میں گرفتار شدہ دیگر افراد کو پھانسی دے گا اور یہ فوجی حملہ ملک کے مغربی جنوب میں واقع حوض یرموک سے جنگجؤوں کو سویداء کے دیہاتوں کی طرف منتقل کرنے کے سلسلہ میں ہونے والے مذاکرات کے ناکام ہونے کے بعد ہوا ہے۔

دوسری طرف کل انتظامیہ نے پناہگزینوں کو واپس لانے کے سلسلہ میں کام کرنے کے لئے رابطہ کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ہے لیکن اس کمیٹی بنانے کے اعلان کی وجہ سے شامی سوشل نیٹ ورک پر وسیع پیمانہ میں ایک ایسی خبر نے اندیشہ پیدا کر دیا ہے جس میں اس فضائی انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر میجر جنرل جمیل الحسن کی طرف سے انتظامیہ کے مخالفین کو جڑ سے ختم کرنے کی دھمکی ہے جسے اس کی خونریز تاریخ کی وجہ سے بوڑھا خونریز کے لقب سے جانا جاتا ہے۔

منگل – 25 ذی قعدہ 1439 ہجری – 07 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14497)