پہلا صفحہ

اتحاد کی طرف سے صعدہ کے حملہ میں نشانہ بنائے گئے ناموں کا اعلان

ریاض: "الشرق الاوسط” کل یمن میں قانون کی حمایت کرنے والے اتحاد نے صعدہ کے اندر پرسو بیلسٹک میزائل کے ذریعہ کئے جانے والے حملہ کو نافذ کرنے اور اس کا منصوبہ بنانے والے ذمہ دار دہشت گرد حوثی عناصر کے ناموں کا اعلان کیا ہے اور وہ حسین محمد […]

اتحاد کی طرف سے صعدہ کے حملہ میں نشانہ بنائے گئے ناموں کا اعلان

ریاض: "الشرق الاوسط”

کل یمن میں قانون کی حمایت کرنے والے اتحاد نے صعدہ کے اندر پرسو بیلسٹک میزائل کے ذریعہ کئے جانے والے حملہ کو نافذ کرنے اور اس کا منصوبہ بنانے والے ذمہ دار دہشت گرد حوثی عناصر کے ناموں کا اعلان کیا ہے اور وہ حسین محمد عدلان، یحی عبد المجید العجری، علی محمد الحوری، یحیی حسین البشری، حسین القحوم، مسفر عبد اللہ القرصان، حسین احمد عبد اللہ، احمد عبد اللہ العزی اور عبد العظیم عبد اللہ احمد القاسمی ہیں۔

اس سلسلہ اور اس کاروائی کی وجہ سے ایک سواری بس کو پہنچنے والے نقصانات کے سلسلہ میں اتحاد کے بلند پایہ ایک ذمہ دار نے سعودی عرب کی واس نامی نیوز ایجنسی کی طرف سے نشر کردہ اپنے بیان میں کہا کہ اتحاد کے رہنماؤں نے اس کام کی کاروائیوں اور اس کے صورتحال کے سلسلہ میں فوری تحقیقات کرنے اور بہت جلد اس کے نتیجہ کا اعلان کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

دوسری طرف سعودی ایئر ڈیفنس نے اپنی سرزمین کی سمت صعدہ گورنریٹ سے ایران کے تابع حوثی میلیشیاؤں کے طرف سے داغے جانے والے دو بیلسٹک میزائل کو نشانہ پر پہنچنے سے قبل گھیر لیا اور ان دونوں کو جازان کے اوپر برباد کر دیا ہے۔

ہفتہ – 29 ذی قعدہ 1439 ہجری – 11 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14501)