پہلا صفحہ

خادم حرمین شریفین کا مصر کے شہیدوں کے ایک ہزار اقرباء کی ضیافت کا اعلان

ریاض: "الشرق الاوسط” خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز نے کل اس سال سنہ 1439ء میں فریضہ حج کی ادائگی کے لئے شہید فوج اور پولس کے اہلکاروں کے ایک ہزار حاجی مرد اور خاتون کی ضیافت کرنے کا فیصلہ صادر کیا ہے اور یہ فیصلہ حج اور […]

خادم حرمین شریفین کا مصر کے شہیدوں کے ایک ہزار اقرباء کی ضیافت کا اعلان

ریاض: "الشرق الاوسط”

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز نے کل اس سال سنہ 1439ء میں فریضہ حج کی ادائگی کے لئے شہید فوج اور پولس کے اہلکاروں کے ایک ہزار حاجی مرد اور خاتون کی ضیافت کرنے کا فیصلہ صادر کیا ہے اور یہ فیصلہ حج اور عمرہ کے لئے خادم حرمین شریفین کے مہمانوں کے پروگرام کے ضمن میں ہوا ہے۔

اسلامی امور اور دعوت وارشاد کے وزیر شیخ ڈاکٹر عبد اللطیف آل شیخ نے خادم حرمین شریفین کی طرف سے عرب اور اسلامی قومون کے فرزندان کے لئے جاری ہونے والے فرمان کو پورا کرنے کی تیاری میں ہیں اور ان کا یہ فرمان اس وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے ملک کے امن واستقرار کی حفاظت کے لئے جان کی قربانی دی ہے۔

جبکہ سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے کل شام اس سال کے ذی الحجہ ماہ کے چاند دیکھے جانے کا اعلان کیا ہے اور اس بات کا بھی اعلان کیا ہے کہ اتوار کا دن ذی الحجہ ماہ کا پہلا دن ہے اور وقوف عرفہ 20 اگست کو ہوگا اور بقرعید کا دن 21 اگست کو ہوگا۔

اسی سلسلہ میں مدینہ منورہ علاقہ کے امیر اور وہاں کے حج کمیٹی کے صدر شہزادہ فیصل ابن سلمان ابن عبد العزیز بندرگاہوں پر ذمہ داروں کو مزید محنت کرنے اور رحمن کے مہمانوں کے لئے بندرگاہوں کی کاروئیوں میں آسانی پیدا کرنے پر آمادہ کیا ہے اور انہوں نے یہ اہم کام بندرگاہوں کی جنرل کمیٹی کے افسر محمد الحقبانی اور کمیٹی کے دیگر ذمہ داروں سے کی جانے والی ملاقاتوں کے درمیان کہا ہے۔

اتوار – 01 ذی الحجہ 1439 ہجری – 12 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14502)