امريكہ

اردوگان کی طرف سے امریکی ہمنوا کے بدیل کا اشارہ

انقرہ: سعید عبد الرازق ترکی صدر رجب طیب اردوگان نے کل امریکی دھمکیوں کا جواب دیا ہے اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کے بدلہ نئے ہمنواؤں کی طرف اشارہ کیا ہے۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی نے بحر اسود کے کنارہ پر واقع اونی میں قائم کردہ ایک اجتماع کے […]

اردوگان کی طرف سے امریکی ہمنوا کے بدیل کا اشارہ

انقرہ: سعید عبد الرازق

ترکی صدر رجب طیب اردوگان نے کل امریکی دھمکیوں کا جواب دیا ہے اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کے بدلہ نئے ہمنواؤں کی طرف اشارہ کیا ہے۔

فرانسیسی نیوز ایجنسی نے بحر اسود کے کنارہ پر واقع اونی میں قائم کردہ ایک اجتماع کے دوران ان کی گفتگو کو نقل کیا ہے کہ ایک پادری کی وجہ سے دھمکیوں کے ذریعہ ترکی کو جھکانے کی کوشش کرنے کی جرءت بذات خود ایک غلطی ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ تم پر عار ہے تم پر عار ہے کہ تم لوگ نیٹو کے اندر اپنی اسٹریٹیجک شراکت کو ایک پادری میں تبدیل کر دیتے ہو اور اس گفتگو میں ترکی میں گرفتار انڈرو برانسن نامی امریکی پادری کی طرف اشارہ ہے جس کی آزادی کا مطالبہ امریکہ کر رہا ہے اور امریکی صدر نے اس کی وجہ سے پرسو ترکی کے المونیم اور اسٹیل پر ایسی اضافی قیمت لگائی ہے جس کی وجہ سے ترکی لیرہ میں سولہ فیصد کمی آئی ہے۔

نیو یارک ٹائمز میگزین میں کل نشر شدہ ایک موقف میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اردوگان نے کہا کہ ریاستہائے متحدہ کی طرف سے ترکی کا احترام نہ کرنے اور ہماری قوم کے خطرات کو سمجھ کر ان کے خلاف کوئی اقدام کرنا اس سے ہماری شراکت ضرور خطرہ میں ہوگی اور اردوگان نے مزید کہا کہ انفرادیت اور بے احترامی پر قائم موجودہ موقف میں ناکامی کی وجہ سے ہم دوسرے نئے دوست کی تلاش وجستجو کریں گے۔

اسی سلسلہ میں ترکی پارلیمنٹ کے صدر ابن علی یلدرم نے کہا کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ کی طرف سے کی جانے والی امریکی پابندیاں ایک عالمی معاشی جنگ میں تبدیل ہو جائے گی اور انہوں نے کل اپنے ٹیوٹر اکاؤنٹ پر مزید کہا کہ دشمنی پر مبنی ان مواقف نے وعدہ یوریشیا کے علاقہ میں پہلے ایران کو نشانہ بنایا پھر روس کو اور اب ترکی کو نشانہ بنایا ہے اور ہمارے ممالک کے درمیان تعاون اور یکجہتی میں کبھی رکاوٹ نہیں ہوگی اور اس امریکہ کو یہ سمجھنا ضروری ہے کہ ڈالر کے سوا اس کا کوئی حلیف نہیں ہے۔

اتوار – 01 ذی الحجہ 1439 ہجری – 12 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14502)