پابندیوں کے سلسلہ میں گفتگو کرنے کی وجہ سے تہران العبادی پر آگ بگولہ
بغداد: "الشرق الاوسط” عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے بدھ دن کے ہونے والے تہران کا دورہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ امریکی پابندیوں کے سلسلہ میں گذشتہ منگل کو دئے جانے والے بیان کی وجہ سے ایرانی حلقوں میں غیر معمولی گستاخیوں کے سلسلہ میں علم ہوا ہے۔ […]

بغداد: "الشرق الاوسط”
عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے بدھ دن کے ہونے والے تہران کا دورہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ امریکی پابندیوں کے سلسلہ میں گذشتہ منگل کو دئے جانے والے بیان کی وجہ سے ایرانی حلقوں میں غیر معمولی گستاخیوں کے سلسلہ میں علم ہوا ہے۔
پرسو عراق کے ایک سرکاری ذمہ دار نے اعلان کیا ہے کہ العبادی حالیہ سات اگست کو امریکہ کی طرف سے دوبارہ ایران پر لگائی جانے والی پابندیوں کی روشنی میں ترکی اور ایران جیسے دونوں ملکوں اور اپنے ملک کے درمیان ہونے والے اقتصادی تعلقات کے سلسلہ میں مذاکرہ کرنے کے لئے کل انقرہ اور بدھ کو ایران کا دورہ کریں گے اور اس اعلان کے بعد فرانسیسی نیوز ایجنسی نے کل ایک دوسرے ذمہ دار سے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم صرف انقرہ کا دورہ کریں گے اور انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی حکومت نے العبادی پر سابقہ تیاری کے بغیر یہ دورہ کرنے پر زور دیا ہے۔
اسی سلسلہ میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان برہم قاسمی نے تقریبا سرکاری میگزین ایسنا سے کہا ہے کہ ہمارے پاس اس دورہ کی کوئی معلومات نہیں ہے۔
پیر – 02 ذی الحجہ 1439 ہجری – 13 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14503)