حماس کا خاتمہ کرنے کے لئے اسرائیلی دھمکی
تل ابیب: نظیر مجلی اسرائیل نے حماس کے سلسلہ میں اپنے لہجہ کو سخت کرتے ہوئے اس کا خاتمہ کردینے کی دھمکی دی ہے جبکہ سیکورٹی ذرائع نے تحریک کے رہنماؤں کو مسلسل قتل کرنے کی کاروائی کو دوبارہ از سر نو شروع کرنے کے لئے پیشگی منصوبہ بنانے کا […]

تل ابیب: نظیر مجلی
اسرائیل نے حماس کے سلسلہ میں اپنے لہجہ کو سخت کرتے ہوئے اس کا خاتمہ کردینے کی دھمکی دی ہے جبکہ سیکورٹی ذرائع نے تحریک کے رہنماؤں کو مسلسل قتل کرنے کی کاروائی کو دوبارہ از سر نو شروع کرنے کے لئے پیشگی منصوبہ بنانے کا انکشاف کیا ہے۔
اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نٹن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ ان کی فوج فلسطینی مقابلہ کے خلاف ہونے والی جنگ میں اپنے عروج پر ہوگی اور وہ ہر طرح کی آنے والی پریشانی کا سامنا کرنے کے لئے مکمل تیار ہوگی اور انہوں نے کل صبح حکومتی اجلاس کے منعقد ہونے سے قبل اپنی پارٹی کے وزراء کے اجلاس کے دوران کہا کہ انہوں نے غزہ پٹی سے بیلون چھوڑے جانے کی کاروائی سمیت مکمل طور پر فائر بندی کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور یہ کہتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ میں ہرگز فوج کی عملی منصوبوں کے بارے میں نہیں بتاؤں گا لیکن میں اس بات کی تاکید کرتا ہوں کہ منصوبہ تیار ہیں اور حماس کے ساتھ ہونے والی جنگ میں ہم اس کی بلندی پر ہوں گے۔
اسی سلسلہ میں اسرائیل کی سیکورٹی وزراء کمیٹی کے رکن اور اسرائیل کے الیکٹرک وزیر یووال شٹائنٹر نے کہا کہ حماس کو ختم کرنا واضح اختیار ہے اور ان کی زبانی جرمن نیوز ایجنسی نے نقل کیا کہ میری رائے کے مطابق ہم اس وقت ماضی کے مقابلہ میں اس چیز سے قریب ہیں اور انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل غزہ کے ساتھ وسیع جنگ نہیں کرنا چاہتا ہے۔
پیر – 02 ذی الحجہ 1439 ہجری – 13 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14503)