ترکی کی طرف سے امریکی پارٹس اور الیکٹرانک مشین کا بائکاٹ
انقرہ: سعید عبد الرازق انقرہ نے واشنگٹن کے ساتھ مسئلہ کو مزید پیچیدہ کر دیا ہے اور کل ترکی صدر رجب طیب اردوگان نے الیکٹرانک مشینوں کا بائکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ ان کی حکومت کے وزیر نے کہا کہ ان کا ملک امریکہ کے سارے پارٹس کا […]

انقرہ: سعید عبد الرازق
انقرہ نے واشنگٹن کے ساتھ مسئلہ کو مزید پیچیدہ کر دیا ہے اور کل ترکی صدر رجب طیب اردوگان نے الیکٹرانک مشینوں کا بائکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ ان کی حکومت کے وزیر نے کہا کہ ان کا ملک امریکہ کے سارے پارٹس کا بائکاٹ کرے گا۔
اردوگان نے کہا کہ ان کا ملک اس امریکہ کے سارے سامانوں کا بائکاٹ کرے گا جس نے پابندیاں عائد کیا ہے اور انقرہ پر کسٹمس ٹکس میں اضافہ کر دیا ہے اور اسی کی وجہ سے اقتصاد میں زبردست گراوٹ آئی ہے اور اس کی وجہ سے ترکی لیرہ کی قیمت میں غیر معمولی کمی آئی ہے اور کل حکومت کرنے والی پارٹی سولہویں سالگرہ کے موقع پر انقرہ میں منعقدہ ایک پروگرام کے ضمن میں ہونے والی اپنی گفتگو کے دوران مزید کہا کہ ترکی عنقریب سامان تیار کرے گا اور دوسرے ملک بھی سپلائی اس سے بہترین صورت میں کرے گا جو وہ غیر ملکی کرنسی میں خریدتا ہے اور کہا کہ اگر آئفون ہے تو اس کے مقابلہ سیمسنگ ہے اور ہمارے پاس اسی طرح فیسٹل ہے اور اردوگان نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ترکی معیشت کو ابھی مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے حالیہ حساب میں غیر معمولی کمی ہے اور اس کی فیصد 16 ہے لیکن انہوں نے مزید کہا کہ ہماری معیشت گھڑی کی طرح کام کر رہی ہے۔
بدھ – 04 ذی الحجہ 1439 ہجری – 15 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14505)