نیوم میں خادم حرمین شریفین کی سیسی سے ملاقات
نیوم ( تبوک): "الشرق الاوسط” کل نیوم کے اندر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے سعودی عرب کے وزیر دفاع، نائب وزیر اعظم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کی موجودگی میں مصری صدر عبد الفتاح السیسی کا استقبال کیا ہے اور ملاقات کے […]

نیوم ( تبوک): "الشرق الاوسط”
کل نیوم کے اندر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے سعودی عرب کے وزیر دفاع، نائب وزیر اعظم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کی موجودگی میں مصری صدر عبد الفتاح السیسی کا استقبال کیا ہے اور ملاقات کے دوران دونوں برادرانہ ملکوں اور عوام کو جوڑنے والے برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور اس کے بعد خادم حرمین شریفین نے اپنے مہمان مصری صدر کے لئے دوپہر کے کھانے کا انتظام بھی کیا ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے اکتوبر 2017 کو شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے نیوم کے علاقہ کے آغاز ہونے کے اعلان کے بعد سے صدر سیسی پہلے رہنما ہیں جنہوں نے نیوم کے علاقہ کا دورہ کیا ہے اور نیوم کا علاقہ تین ملک (سعودی عرب، مصر اور اردن) کے درمیان پھیلا ہوا ہے اور سعودی عرب کے مغربی شمال میں ایک نئی حیاتیاتی طرز پر مشتمل ہے اور امید کی جارہی ہے کہ وہ ایجاد کے دائرے کو انسانی تہذیب وتمدن کے اعلی معیار تک پہونچانے کے لیے فاضل دانشوروں اور کمپنیوں کو ایک ساتھ جمع کرنے والا ایک محور ہوگا۔(۔۔۔)
بدھ – 04 ذی الحجہ 1439 ہجری – 15 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14505)