داعش کے لیڈر کا اپنے نقصانات کا اعتراف
لندن: "الشرق الاوسط” روئٹرز ایجنسی نے ذکر کیا ہے کہ تنظیم داعش کے لیڈر ابو بکر البغدادی نے اپنے رہنماؤں کو ثابت قدم ہونے کی دعوت دی ہے اور اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ زمین پر ہونے والی ضرب کاریوں کے بعد اسے نقصانات ہوئے ہیں اور ایک سال […]

لندن: "الشرق الاوسط”
روئٹرز ایجنسی نے ذکر کیا ہے کہ تنظیم داعش کے لیڈر ابو بکر البغدادی نے اپنے رہنماؤں کو ثابت قدم ہونے کی دعوت دی ہے اور اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ زمین پر ہونے والی ضرب کاریوں کے بعد اسے نقصانات ہوئے ہیں اور ایک سال کے اندر یہ ان کا پہلا بیان ہے۔
بدھ کی شام الفرقان نامی میڈیا ادارہ کے پیج پر نشر کردہ اپنی ایک آڈیو کلپ میں بغدادی نے کہا کہ ان کے حامیوں کے نزدیک کامیابی یا سکشت کا پیمانہ کسی شہر یا علاقہ پر کنٹرول کرنا یا اس کا چھن جانا یا ان کے پاس کتنے غلام ہیں یا کتنے میزائل اور بم ہیں ان چیزوں میں سے کوئی نہیں ہے۔
روئٹرز نے کہا کہ اس بات کی بھی ابھی تحقیق نہیں ہوئی ہے کہ کیا کلپ میں آواز بغدادی کی ہے یا کسی اور کی ہے۔
تنظیم گذشتہ سال تک شام وعراق کی زمین کے بڑے پیمانہ پر قابض تھی لیکن اسے دونوں ملک کے اندر ہونے والے حملوں میں پے در پے سکشت کے بعد اسے صحرائی علاقہ کی طرف پیچھے ہٹنا پڑا ہے اور روئٹرز نے پھر کہا کہ یہ مانا جا رہا ہے کہ بغدادی اپنی تنظیم کی طرف سے قائم کردہ نام نہاد ملک کے تابع شہروں اور علاقوں میں ہونے والے نقصان کے بعد شام اور عراق کے کسی سرحدی علاقہ میں چھپا ہوا ہے۔
سنہ 2014ء میں عراق کے شمال میں اپنے فوجیوں کی رہنمائی کرنے سے اب تک بغدادی کی ہلاکت یا اس کے زخمی ہونے کی خبریں مل رہی ہیں اور اس کی جگہ کا علم نہ ہونے کے باوجود کل بدھ کے دن اس کی تقریر اس بات کی طرف اشارہ کر رہی ہے کہ وہ ابھی بھی زندہ ہے۔
جمعرات – 11 ذی الحجہ 1439 ہجری – 23 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14513)