امريكہ

ٹرمپ: انتخابی مخالفت کوئی جرم نہیں ہے

واشنگٹن: عاطف عبد اللطیف اور معاذ العمری لندن: نجلاء حبریری امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے سابق وکیل مایکل کوہین کی طرف سے اقرار کردہ الزامات اور ان کے انتخابی مہم کی فنڈنگ کے سلسلے میں ہونے والی خلاف ورزیوں سے متعلق چیزیں جرم نہیں ہیں۔ […]

ٹرمپ: انتخابی مخالفت کوئی جرم نہیں ہے

واشنگٹن: عاطف عبد اللطیف اور معاذ العمری لندن: نجلاء حبریری

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے سابق وکیل مایکل کوہین کی طرف سے اقرار کردہ الزامات اور ان کے انتخابی مہم کی فنڈنگ کے سلسلے میں ہونے والی خلاف ورزیوں سے متعلق چیزیں جرم نہیں ہیں۔

ایک ٹویٹ میں ٹرمپ نے لکھا ہے کہ مایکل کوہین نے انتخابی مہم کی فنڈنگ سے متعلق جن دو الزامات کے سلسلے میں اپنے گناہ کا اعتراف کیا ہے وہ کوئی گناہ نہیں ہیں اور انہوں نے مزید یہ بھی کہا ہے کہ سابق صدر براک اوباما نے بھی اپنی انتخابی مہم کے لئے ایک بڑی فنڈنگ کی خلاف ورزی کا سامنا کیا ہے اور مسئلہ کا تصفیہ بھی بڑی آسانی سے ہو گیا ہے اور اسی طرح ٹرمپ نے اس کے بعد فوکس نیوز چینل کے بیان میں اعلان کیا کہ جو مال ان کے ایڈووکیٹ نے ان کے ساتھ تعلق کا دعوی کرنے والی دو عورتوں کو دیا ہے وہ انتخابی مہم میں سے نہیں دیا گیا ہے بلکہ میں نے دیا ہے اور اس سلسلہ میں میں نے ٹویٹر پر بھی لکھا ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ مہم کے خلاف نہیں ہے۔

جمعرات – 11 ذی الحجہ 1439 ہجری – 23 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14513)