بصرہ کے پانی سے اہل بصرہ جاں بحق۔۔ سیستانی کی طرف سے انتباہ
بصرہ میں خراب خدمات کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (ا،ب) بغداد: حمزہ مصطفی عراق کے اعلی شیعی مرجع خلائق علی سیستانی کے ترجمان نے بصرہ کے اندر پینے کے پانی کے بحران کی سنگینی سے باخبر کیا ہے کیونکہ اس میں بہت زیادہ گندگی کی وجہ سے گورنریٹ […]

بصرہ میں خراب خدمات کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (ا،ب)
بغداد: حمزہ مصطفی
عراق کے اعلی شیعی مرجع خلائق علی سیستانی کے ترجمان نے بصرہ کے اندر پینے کے پانی کے بحران کی سنگینی سے باخبر کیا ہے کیونکہ اس میں بہت زیادہ گندگی کی وجہ سے گورنریٹ کے باشندوں کی جان جا رہی ہے اور بصرہ کے گورنر نے گورنریٹ کی مشکلات کو حل نہ کئے جانے کی وجہ سے وزیر اعظم حیدر العبادی کی تنقید کی ہے۔
مرجع خلائق شیخ عبد المہدی کربلائی کے ترجمان نے خطبۂ جمعہ کے دوران کہا ہے کہ پینے کے پانی کا شدید فقدان ہے اور انسانی استعمال کے لئے اس میں سیلان کی صلاحیت بھی نہیں ہے اور باشندوں کی شکایتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں حتی کہ اس کی وجہ سے یہاں کے باشندے جلد کے امراض اور پوائزن سے دوچار ہو رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ رہنماء کی طرف سے کی جانے والی اپیل کے باوجود اس پریشانی کو حل کرنے کے سلسلہ میں کی جانے والی کوششیں ابھی بھی بہت کم ہیں۔
اسی سلسلہ میں بصرہ کے گورنر اسعد العیدانی نے العبادی کی حکومت کو زبردست تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اس حکومت پر الزام لگایا ہے کہ اس نے بصرہ کے شہریوں کے مطالبات کو مکمل نہیں کیا ہے اور یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم حیدر العبادی، وزارتی کمیٹی اور نائب وزیر خزانہ سے ہونے والی ہماری گفتگو اور پیش کردہ مطالبہ کے باوجود افسوس کی بات ہے کہ ابھی تک تو ہمیں کچھ نہیں ملا اور انہون نے یہ بھی کہا کہ گورنریٹ میں معاملہ ہمارے شہر کے بچوں اور اہل وعیال کی روحوں کے لئے بہت خطرناک ہو چکا ہے۔(۔۔۔)