ایران

تہران پر لگائی جانے والی پابندیوں کے لئے حزب اللہ تیار

بیروت: بولا اسطیح لندن: "الشرق الاوسط” اطلاع ملی ہے کہ گذشتہ ماہوں میں ایران پر لگائی گئی پابندیون کے ساتھ حزب اللہ چند کاروائیوں کو انجام دینے کی جلدی میں ہے۔ اسٹریٹیجک معاملات کے سلسلہ میں مشرق وسطی ادارہ کے ڈائریکٹر اور اقتصادیات کے ماہر ڈاکٹر […]

تہران پر لگائی جانے والی پابندیوں کے لئے حزب اللہ تیار

بیروت: بولا اسطیح لندن: "الشرق الاوسط”

اطلاع ملی ہے کہ گذشتہ ماہوں میں ایران پر لگائی گئی پابندیون کے ساتھ حزب اللہ چند کاروائیوں کو انجام دینے کی جلدی میں ہے۔

اسٹریٹیجک معاملات کے سلسلہ میں مشرق وسطی ادارہ کے ڈائریکٹر اور اقتصادیات کے ماہر ڈاکٹر سامی نادر نے "الشرق الاوسط” کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لبنان اور حزب اللہ پر پابندیاں لگانے کے سلسلہ میں براہ راست اشارے مل رہے ہیں اور یہ بھی کہا کہ گذشتہ ماہ جو بھی پابندیاں لگائی گئ ہیں خواہ براہ راست حزب اللہ پر ہو یا ایران پر ہو ان پابندیوں نے لبنان کے اندر کاموں کے ماحول پر دباؤ ڈالا ہے اور اسے تنگ کر دیا ہے اور انہوں نے مشق کے سلسلہ میں بھی بہت زیادہ گفتگو کی ہے اور انہوں نے یہ سمجھا ہے کہ ہم ایک زبردست اقتصادی بحران کے دائرہ میں ہیں لیکن ان حالیہ پابندیوں کے جانبی اثرات ہمارے اوپر خود بخود آ جائیں گے کیونکہ ہم آندھی کی نگاہ میں ہیں اور اس کی وجہ سے ہمارا اقتصادی بحران مزید سنگین ہوگا۔

پارٹی کی طرف سے کی جانے والی کاروئیوں کے سلسلہ میں سیاسی ماہر اور تجزیہ نگار قاسم قصیر نے کہا کہ یہ کاروائیاں فنڈنگ کے مختلف ذرائع کی سلامتی اور مالی اداروں کے لئے نئے اقدامات کے ذریعہ داخلی مالی پہلؤوں کو بنیادی طور سے دوبارہ منظم کرنے پر مرکوز ہیں۔

اسی سلسلہ میں ایرانی پارلیمنٹ کے صدارتی ترجمان بہروز نعمتی نے اعلان کیا ہے کہ صدر حسن روحانی نے پارلیمنٹ کے صدر کو اطلاع دی ہے کہ وہ منگل کے بعد جواب دہی کے پہلے اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کے سامنے ظاہر ہوں گے اور پارلیمنٹ نے روحانی کو ان اسی ارکان پارلیمنٹ کا جواب دینے کے لئے اس ماہ کے شروع میں تیس دن کی مہلت دیا تھا جنہوں نے پانچ بنود کے سلسلہ میں جواب طلب کرنے کے مطالبہ پر دستخط کیا تھا اور وہ پانچ بنود سامانوں اور کرنسی کی قیمت متعین کرنے میں حکومت کی ناکامی، مسلسل بینک کی پابندیاں، اقتصادی گراوٹ اور بےروزگاری کے بحران میں حکومتی پالیسیوں کی ناکامی، غیر ملکی کرنسیوں کی قیمتوں میں اضافہ اور ایران کرنسی کی قیمت میں کمی ہیں۔

اتوار – 14 ذی الحجہ 1439 ہجری – 26 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14516)