حریری کا اپنی صلاحیت سے واقفیت کا اعتراف
بيروت: ثائر عباس اور يوسف دياب لبنان کے صدر جنرل مائکل عون نے حکومت کے ذمہ دار وزیر اعظم سعد الحریری پر میڈیا کا دباؤ مسلسل ڈالا ہے اور انہیں دعوت دی ہے کہ وہ نئی وزارت کے سلسلہ میں جلدی کام کریں جبکہ الحریری نے تشکیل کے سلسلہ میں اپنے […]

بيروت: ثائر عباس اور يوسف دياب
لبنان کے صدر جنرل مائکل عون نے حکومت کے ذمہ دار وزیر اعظم سعد الحریری پر میڈیا کا دباؤ مسلسل ڈالا ہے اور انہیں دعوت دی ہے کہ وہ نئی وزارت کے سلسلہ میں جلدی کام کریں جبکہ الحریری نے تشکیل کے سلسلہ میں اپنے اصول وضوابط کا تذکرہ کیا ہے اور اشارہ کیا ہے کہ وہ اپنی صلاحیت جانتے ہیں اور وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ حکومت بنانے کی کاروائی میں دستور میں کیا لکھا ہوا ہے۔
کل صدر عون نے کہا کہ حکومت کے صدر نے کافی مطالبوں کو سنا ہے اور اس سلسلہ میں وہ اقدام اور تشکیل بھی کرنے والے ہیں اور ہم ان کے انتطار میں ہیں اور اس کے بالمقابل الحریری کے ذرائع نے "الشرق الاوسط” کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ تین اصول وضوابط کے ذریعہ سرکاری موضوع کے ساتھ معاملہ کریں گے جن میں اس سرمایہ کاری کے پروگرام کی حمایت کرنے کے لئے ایک قومی اتحادی حکومت کی تشکیل دینے پر اصرار کرنا ہے جس پر انہوں نے محنت کے ساتھ کام کیا ہے اور سیڈر کانفرنس میں اس پر بین الاقوامی معاہدہ بھی ہو چکا ہے اور ذرائع نے اشارہ کیا ہے کہ الحریری کو معلوم ہے کہ دستور میں کیا لکھا ہے اور وہ کسی کے ساتھ ہرگز کسی کشمکش میں داخل نہیں ہوں گے۔(۔۔۔)
منگل – 16 ذی الحجہ 1439 ہجری – 28 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14518)