پہلا صفحہ

ایران لاہائی میں: پابندیوں کی وجہ سے ہمارا اقتصاد برباد

لندن: عادل السالمی فرانسیسی نیوز ایجنسی نے بتایا کہ ایران نے لاہائی میں اس بین الاقوامی انصاف عدالت کو آمادہ کیا ہے جس نے امریکہ کی طرف سے لگائی جانے والی پابندیوں کے خلاف ایران کی طرف سے پیش کردہ شکایت پر غور وفکر کرنا شروع کر دیا ہے اور ایران […]

ایران لاہائی میں: پابندیوں کی وجہ سے ہمارا اقتصاد برباد

لندن: عادل السالمی

فرانسیسی نیوز ایجنسی نے بتایا کہ ایران نے لاہائی میں اس بین الاقوامی انصاف عدالت کو آمادہ کیا ہے جس نے امریکہ کی طرف سے لگائی جانے والی پابندیوں کے خلاف ایران کی طرف سے پیش کردہ شکایت پر غور وفکر کرنا شروع کر دیا ہے اور ایران نے شکایت یہ کہتے ہوئے پیش کیا ہے کہ اس کی وجہ سے ہمارا اقتصاد برباد ہو گیا ہے اور عدالت کی پہلی میٹنگوں میں ایرانی وفد نے اپنے اقتصاد پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے پڑنے والے ڈرامائی اثرات کو مد نظر رکھتے ہوئے بہت جلد اس مسئلہ کو حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے جواب دیا کہ واشنگٹن عدالت کے سامنے اپنا دفاع طاقت کے ذریعہ کرے گا اور اس پر قانونی کاروائی کے ذریعہ امریکہ کے حق میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ ہماری قومی امن وسلامتی کی حمایت کے لئے دوبارہ پابندیاں لگانا ضروری ہے۔(۔۔۔)

منگل – 16 ذی الحجہ 1439 ہجری – 28 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14518)