بصرہ کے گندہ پانی سے ایک ہزار افراد متاثر
بغداد: حمزہ مصطفی کولیرا کے پھیلنے کے اندیشہ کے دوران روز بروز بصرہ میں گندہ پانی کا بحران زور پکڑتا جارہا ہے جبکہ عراقی وزیر صحت عدیلہ حمود نے گزشتہ سنیچر کو ہونے والے اپنے بصرہ کے دورہ کے دوران بتایا ہے کہ 1500 شدید پیچش سے متاثر ہونے کے کیسس […]

بغداد: حمزہ مصطفی
کولیرا کے پھیلنے کے اندیشہ کے دوران روز بروز بصرہ میں گندہ پانی کا بحران زور پکڑتا جارہا ہے جبکہ عراقی وزیر صحت عدیلہ حمود نے گزشتہ سنیچر کو ہونے والے اپنے بصرہ کے دورہ کے دوران بتایا ہے کہ 1500 شدید پیچش سے متاثر ہونے کے کیسس درج کیۓ گئے ہیں اور کولیرا سے متاثر ہونے کے واقعات درج نہیں ہوۓ ہیں اور کل گورنریٹ کی صحت کے دفتر نے 17 ہزار متاثرین کی خبر دینے سے رجوع بھی کرلیا ہے۔
بصرہ شعبہ صحت کے جنرل سکریٹری ریاض عبد الامیر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران پرزور انداز میں کہا ہے کہ حالیہ دونوں ہفتوں کے دوران گندے پانی کی وجہ سے پیچش اور آنتوں کے درد کے امراض سے متاثر ہونے والوں کی تعداد تقریب 17 ہزار درج کی گئی ہے اور اس میں سے تقریباً 20 فیصد متاثرین پر کولیرا وباء کے علامات ظاہر ہوئے ہیں۔
عبد الامیر نے بتایا ہے کہ بصرہ کے ہاسپیٹل میں مسلسل روزانہ تقریباً 1500 متاثرین دیکھے جاتے ہیں۔(۔۔۔)
بدھ – 17 ذی الحجہ 1439 ہجری – 29 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14519)