پہلا صفحہ

عراق میں سیاسی بحران مزید سنگین اور صدر کی طرف سے ناراضگی کا اشارہ

بغداد: حمزہ مصطفی کل یہ بات ظاہر ہوئی ہے کہ عراق میں سیاسی بحران مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے کیونکہ نئی حکومت بنانے کے سلسلہ میں بڑی جماعت کی تشکیل کرنے میں انتخابات میں کامیاب ہونے والی جماعت ناکام ہو چکی ہے۔ اس وقت جب […]

عراق میں سیاسی بحران مزید سنگین اور صدر کی طرف سے ناراضگی کا اشارہ

بغداد: حمزہ مصطفی

کل یہ بات ظاہر ہوئی ہے کہ عراق میں سیاسی بحران مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے کیونکہ نئی حکومت بنانے کے سلسلہ میں بڑی جماعت کی تشکیل کرنے میں انتخابات میں کامیاب ہونے والی جماعت ناکام ہو چکی ہے۔

اس وقت جب صدر فؤاد معصوم نے پیر کے دن پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس منعقد کرنے کا وقت متعین کیا تو صدری جماعت کے صدر مقتدی الصدر نے نئے عراق کی تعمیر کے لئے ایک پرسکون ناراض موقف اختیار کرنے کی دعوت دی ہے۔

اسی کے ساتھ ساتھ دسیوں عراقی شہریوں نے دوسرے وقت کے لئے وزیر اعظم حیدر العبادی کو باقی رکھنے کے سلسلہ میں امریکہ کی طرف سے ہونے والی نقل وحرکت کے خلاف بغداد کے گرین علاقہ کے دروازہ کے سامنے مظاہرہ کیا ہے۔

صدر نے کل اپنے بیان میں اپنے لوگوں کو یہ کہتے ہوئے مخاطب کیا کہ اٹھو تاکہ تم اپنی بات مکمل امن وامان اور سلامتی کے ساتھ کہ سکو، اٹھو اور ایسا سلام کرو کہ فاسدین اس سے لرز جائیں، اٹھو تاکہ تم اپنی بات کہ سکو اور یہ بھی کہو کہ فرقہ پرستی، دہشت گردی، بدعنوانی اور کوٹے کی کوئی جگہ نہیں ہے اور انہوں نے اشارہ کیا کہ ابھی عراق کو ایک ایسے پرامن ناراض موقف کی ضرورت ہے جس کی بنیاد میں نئے عراق کی تعمیر کا جذبہ موجزن ہو اور وہ ہر ظالم، فاسد، حد سے تجاوز کرنے والے اور گناہ گار سے دور ہو اور ان دعووں کے مقابلہ میں صدر کے مخالفین نے کہا کہ ان کے دعوے اندر سے کچھ اور باہر سے کچھ اور ہیں اور یہ سب اس لئے کیا جا رہا ہے تاکہ حکومت بننے تک لوگ سڑک پر اتر جائیں۔

سیاسی ذرائع نے "الشرق الاوسط” کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر کی گفتگو میں قابض کے خلاف جنگ کرنے کے جو اشارے ملے ہیں ان کا تعلق اس امریکہ سے جوڑنا بہت ضروری ہے جو ابھی اس پر مصر ہے کہ العبادی کو دوبارہ وزیر اعظم بنایا جائے اور اس کا مطلب اس بڑی جماعت کی مدد کرنا ہے جس میں العبادی کی رہنمائی میں نصر جماعت اور صدر کی طرف سے مدد کردہ سائرون جماعت ہے اور اس کے علاوہ حکمت اور وطنیت نامی جماعت بھی شامل ہیں۔

جمعرات – 18 ذی الحجہ 1439 ہجری – 30 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14520)