العبادی کی طرف سے الحشد کے ذمہ دار اپنے منصب سے معزول
بغداد: "الشرق الاوسط” کرکوک: احسان عزیز عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کل شام الحشد الشعبی تنظیم کے صدر فالح الفیاض کو اس پارٹی اور سیاسی کام میں ضم ہونے کی وجہ سے ان کے سیاسی عہدہ سے معزول کر دیا ہے جو ان کے حساس سیکورٹی ذمہ داری کے […]

بغداد: "الشرق الاوسط” کرکوک: احسان عزیز
عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کل شام الحشد الشعبی تنظیم کے صدر فالح الفیاض کو اس پارٹی اور سیاسی کام میں ضم ہونے کی وجہ سے ان کے سیاسی عہدہ سے معزول کر دیا ہے جو ان کے حساس سیکورٹی ذمہ داری کے مخالف ہے۔
فیاض کی اس معزولی میں قومی سیکورٹی کے مشیر کار کا عہدہ، الحشد اور قومی سیکورٹی ادارہ کی سربراہی کا عہدہ شامل ہے۔
العبادی کی سربراہی میں نصر جماعت کی طرف منسوب فیاض کا نام وزیر اعظم کے منصب کے مسئلہ کو حل کرنے کے سلسلہ میں بہت زیادہ گردش میں آیا ہے اور اہل سنت کے علاقوں سے الحشد فورسز کے نکلنے کے سلسلہ میں فیاض کے فیصلہ کے بعد یہ اقدام ہوا ہے جس کی تفسیر اہل سنت اور کردوں کا اعتماد حاصل کرکے ایک بڑی جماعت بنانی ہے جس کی تشکیل کی کوشش ہادی العامری کی قیادت میں فتح نامی اتحاد کر رہا ہے لیکن العبادی نے اس فیصلہ کو ختم کر دیا ہے۔(۔۔۔)
جمعہ – 19 ذی الحجہ 1439 ہجری – 31 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14521)