پیرس: وسیع مذاکرات کے علاوہ تہران کے پاس کوئی اختیار نہیں
پیرس: مائکل ابو نجم فرانس کے وزیر خارجہ جان ایف لوڈریان نے کل ویانا میں یورپ یونین ممالک کے وزرائے خارجہ اور داخلہ کے اجلاس میں شرکت کرنے کے بعد پرزور انداز میں کہا کہ اہل یورپ کو فکر مند کرنے والی تین فائلوں کے سلسلہ میں مذاکرات کرنے کے علاوہ […]

پیرس: مائکل ابو نجم
فرانس کے وزیر خارجہ جان ایف لوڈریان نے کل ویانا میں یورپ یونین ممالک کے وزرائے خارجہ اور داخلہ کے اجلاس میں شرکت کرنے کے بعد پرزور انداز میں کہا کہ اہل یورپ کو فکر مند کرنے والی تین فائلوں کے سلسلہ میں مذاکرات کرنے کے علاوہ کوئی اور اختیار نہیں ہے۔
لوڈریان نے واضح کیا کہ سنہ 2015ء میں ایران کی طرف سے بین الاقوامی سماج کے ساتھ کئے جانے والے جوہری معاہدہ پر باقی رہنے اور اس سال اس سے امریکہ کے نکل جانے کی وجہ تین فائلوں کے سلسلہ میں بہت زیادہ سنجیدہ مذاکرات کرنے کا مطالبہ ہے اور یہی سنہ 2025ء میں ختم ہونے والے معاہدہ کے بعد ایران کے جوہری پروگرام، بیلسٹک میزائل پروگرام اور ایران کے اس علاقائی پالیسی کا انجام ہوگا جس کی عکاسی علاقہ کو تباہ کرنے والی ایرانی انتظامیہ میں ہے اور لوڈریان نے ایران کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ اہل یورپ کی بات مان لے۔(۔۔۔)
جمعہ – 19 ذی الحجہ 1439 ہجری – 31 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14521)