پہلا صفحہ

مشرقی اوکرانیا میں منفصل ہونے والے کے رہنماء کا قتل

کییو: "الشرق الاوسط” مشرقی اوکرانیا کے اندر روس کے ہم نوا منفصل ہونے والی جماعت کے رہنماء الکزنڈر زاخار شینکو کو جمعہ کے دن ڈونٹسک کے ایک کافی شاپ میں ہونے والے بم دھماکہ کے ذریعہ قتل کر دیا گیا ہے اور اس بات کی اطلاع ان کی خاتون ترجمان نے […]

مشرقی اوکرانیا میں منفصل ہونے والے کے رہنماء کا قتل

کییو: "الشرق الاوسط”

مشرقی اوکرانیا کے اندر روس کے ہم نوا منفصل ہونے والی جماعت کے رہنماء الکزنڈر زاخار شینکو کو جمعہ کے دن ڈونٹسک کے ایک کافی شاپ میں ہونے والے بم دھماکہ کے ذریعہ قتل کر دیا گیا ہے اور اس بات کی اطلاع ان کی خاتون ترجمان نے دی ہے۔

اولینا وولٹس نے فرانسیسی نیوز ایجنسی کو بتایا ہے کہ ڈونٹس کے عوالی رہنماء الکزنڈر زاخار شینکو کل ایک دہشت گرد حملہ میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

منفصل جماعت کے تابع ڈان نامی نیوز ایجنسی نے اس سے قبل ذکر کیا تھا کہ سیبار نامی کافی شاپ میں بم دھماکہ ہوا ہے جس میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

روئٹرز ایجنسی نے بتایا کہ ایک طرف ماسکو نے کییو پر بم دھماکہ کی ذمہ داری کا الزام عائد کیا ہے تو دوسری طرف اوکرانیا کے سیکورٹی ادارہ نے کہا ہے کہ ان کو یقین ہے کہ منفصل جماعت کے رہنماء کی ہلاکت باغیوں اور ان کے حامی روس کے درمیان ہونے والے اختلاف کے نتیجہ میں ہوا ہے۔

ادارہ کی خاتون ترجمان یلینا نے بتایا ہے کہ روسی فریق کی طرف سے لگائے جانے والے سارے الزامات غیر صحیح ہیں۔

ہفتہ – 21 ذی الحجہ 1439 ہجری – 01 ستمبر 2018ء شمارہ نمبر (14522)