پہلا صفحہ

ادلب میں صدی کی تباہی کے سلسلے میں بین الاقوامی انتباہ

ادلب میں صدی کی تباہی کے سلسلے میں بین الاقوامی انتباہ لندن: ابراہیم حمیدی دمشق کی طرف سے اپنے اتحادی روس کے ساتھ ادلب اور اسکے اردگرد کے علاقوں پر ہونے والی شدید بمباری نے 30 ہزار سے زیادہ افراد کو بےگھر ہونے پر مجبور کردیا ہے ، ایک ایسے وقت میں جسمیں ایک بین […]

ادلب میں صدی کی تباہی کے سلسلے میں بین الاقوامی انتباہ

ادلب میں صدی کی تباہی کے سلسلے میں بین الاقوامی انتباہ

لندن: ابراہیم حمیدی

دمشق کی طرف سے اپنے اتحادی روس کے ساتھ ادلب اور اسکے اردگرد کے علاقوں پر ہونے والی شدید بمباری نے  30 ہزار سے زیادہ افراد کو بےگھر ہونے پر مجبور کردیا ہے ، ایک ایسے وقت میں جسمیں ایک بین الاقوامی اہلکار نے شمالی شام میں تقریباً 30 لاکھ افراد کی زندگی کے وجہ سے ایکیسویں صدی کی سب سے بڑی انسانی تباہی کے پاۓ جانے سے باخبر کیا ہے۔

مغربی سفارتی ذرائع نے ” الشرق الاوسط” کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا ہے کہ بین الاقوامی، ترکی اور روسی سہ رخی منصوبے باہم مقابلہ میں ہیں ، جبکہ روس کا منصوبہ ایسے تین مرحلوں میں سال کے ختم ہونے سے قبل ادلب پر غلبہ پانے کا ہے جسکا آغاز ترکی سرحدوں کی طرف ادلب شہر پر حملہ کرنے سے قبل شمالی حماہ، مغربی حلب اور مشرقی لاذقیہ اور پھر بنیادی راستہ کے ذریعے ہوگا۔ اور اس سلسلے میں بہت جلد صدر ولادیمیر پوٹن اور انکے ترک ہم منصب رجب طیب اردوغان کے درمیان برلین کے اندر حتمی طور پر اسی مہینہ کی 28 تاریخ کو ملاقات ہوگی۔  دوسری طرف عرب اور کرد پر مشتمل شام کی جمہوری فورسز نے کل واشنگٹن کی قیادت میں چل رہی بین الاقوامی اتحاد کی حمایت میں مشرقی شام کے اندر داعش کے ماتحت ایک دوسری ٹکڑی پر ایک وسیع حملہ کیا ہے ۔(……)

منگل – 1 محرم 1440 ہجرى – 11 سمبر 2018 ء شماره ( 14532)