پہلا صفحہ

سلامہ کی طرف سے طرابلس ہوائی اڈہ کو نشانہ بنانے والے کی شناخت کی انکشاف کرنے کی دھمکی

قاہرہ: خالد محمود ایک طرف لیبیا کی دار الحکومت طرابلس کے اندر نازک جنگ بندی کے معاہدہ کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہو رہا ہے تو دوسری طرف دار الحکومت کے ہوائی اڈہ کے دائرہ میں میزائل کے ذریعہ ہونے والے حملہ کی وجہ سے ہوائی اڈہ کو بند کردیا گیا ہے اور تمام جہازوں […]

سلامہ کی طرف سے طرابلس ہوائی اڈہ کو نشانہ بنانے والے کی شناخت کی انکشاف کرنے کی دھمکی

قاہرہ: خالد محمود

ایک طرف لیبیا کی  دار الحکومت طرابلس کے اندر نازک جنگ بندی کے معاہدہ کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہو رہا ہے تو دوسری طرف دار الحکومت کے ہوائی اڈہ کے دائرہ میں میزائل کے ذریعہ ہونے والے حملہ کی وجہ سے ہوائی اڈہ کو بند کردیا گیا ہے اور تمام جہازوں اور سفر کو  مصراتہ ہوائی اڈہ کی طرف منتقل کردیاگیا ہے اور یہ اطلاع راستوں کو بند کردۓ جانے اور جنوبی دارالحکومت کی طرف کشیدگی منتقل ہونے کے سلسلے میں تیار کردہ ایک رپورٹ میں ملی ہے۔

میلیشیاؤں کی طرف سے جنگ بندی کی ہورہی خلاف ورزی کے سلسلے میں اپنی بے صبری کا اظہار کرتے ہوئے بین الاقوامی سفیر غسان سلامہ نے کل لیبیائی میڈیا کی طرف سے نقل کۓ گئے ایک بیان کے دوران کہا ہے کہ  چار دن قبل اور پرسوں رات معیتیقہ ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے والے کو ہم جانتے ہیں اور وہ بھی جانتا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ وہ کون ہیں اور میں اس سے کہتا ہوں کہ اگلی مرتبہ میں تمہارا نام بتادوں گا۔