غزہ میں سکون کے ماحول کی وجہ سے نٹن یاہو کی حکومت میں بےقراری
تل ابیب: نظیر مجلی رام اللہ: کفاح زبون غزہ پٹی میں ہونے والے سکون کے ماحول کی وجہ سے اسرائیل کے وزیر دفاع افیگنڈور لیبرمین نے کل اپنی حکومت سے استعفی دے دیا ہے اور انہوں نے بہت جلد انتخاب کرانے کا مطالبہ بھی کیا ہے اور لیبرمین نے کہا کہ […]

تل ابیب: نظیر مجلی رام اللہ: کفاح زبون
غزہ پٹی میں ہونے والے سکون کے ماحول کی وجہ سے اسرائیل کے وزیر دفاع افیگنڈور لیبرمین نے کل اپنی حکومت سے استعفی دے دیا ہے اور انہوں نے بہت جلد انتخاب کرانے کا مطالبہ بھی کیا ہے اور لیبرمین نے کہا کہ انہوں نے دہشت گردی کے سامنے سرینڈر کرنے کی وجہ سے استعفی دیا ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ ہم تھوڑی مدت کے لئے سکون خریدتے ہیں اور اس کی قیمت بڑی مدت تک قومی سیکورٹی کو دینی پڑتی ہے۔
یہ استعفی کل ایک ایسی سخت جنگ کے بعد حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کی صبح دیا گیا ہے جس میں دونوں فریقوں نے ایک دوسرے ہر میزائل داغے ہیں غلاف غزہ کے شہریوں پر سینکڑوں میزائل داغے گئے تو اسرائیل کی طرف سے پٹی کے اندر دسیوں نشانے لگائے گئے ہیں۔
حکومت کرنے والے اتحاد سے لیبرمین کے نکلنے کے بعد نٹن یاہو کا کنٹرول صرف ایک سو بیس سیوں میں سے صرف ایکسٹھ سیٹوں پر ہے لہذا کسی دوسرے شخص کے نکلنے کی وجہ سے حکومت گر سکتی ہے۔
تحریک حماس نے لیبرمین کے استعفی نامہ کو مقابلہ کرنے والوں کے حق میں سیاسی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور غزہ میں حماس کے حامیوں نے اس واقعہ کا جشن منایا ہے اور تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے صدر اسماعیل ہنیئہ کے گھر کے سامنے لیبرمین کی تصویروں کو جلایا ہے جس کے قتل کی دھمکی لیبرمین نے اپنا وقت مکمل ہونے سے قبل دیا تھا اور دسیوں مظاہرین نے لیبرمین کے خلاف مقاومہ کی مدد میں آواز بلند کی ہے اور انہوں نے ایسے پوسٹرز کو بلند کیا جس میں لکھا تھا کہ غزہ اسے ہٹا دے گا اور خوشی میں گزرنے والوں کے درمیان مٹھائی بھی تقسیم کی ہے۔
جمعرات 07 ربیع الاول 1440 ہجری – 15 نومبر 2018ء – شمارہ نمبر [14597]