پہلا صفحہ

حوثی کے دوسرے وزیر کی علیحدگی اور تیسرے کے سلسلہ میں ابہام

جدہ: اسماء الغابری صنعاء: "الشرق الاوسط” حوثی حکومت میں تکنیکی تربیت اور ہروفیشنل تعلیم کے وزیر محسن النقیب نے اپنی علیحدگی کا اعلان کیا ہے اور اس اعلان اور حدیدہ شہر میں مسلسل ملنے والی میدانی سکشت کی وجہ سے باغی جماعت میں کھلبلی مچ چکی ہے اور نقیب نے سعودی […]

حوثی کے دوسرے وزیر کی علیحدگی اور تیسرے کے سلسلہ میں ابہام

جدہ: اسماء الغابری صنعاء: "الشرق الاوسط”

حوثی حکومت میں تکنیکی تربیت اور ہروفیشنل تعلیم کے وزیر محسن النقیب نے اپنی علیحدگی کا اعلان کیا ہے اور اس اعلان اور حدیدہ شہر میں مسلسل ملنے والی میدانی سکشت کی وجہ سے باغی جماعت میں کھلبلی مچ چکی ہے اور نقیب نے سعودی عرب پہنچنے کے بعد الشرق الاوسط سے کہا کہ انہوں نے میلیشیاؤں کے ساتھ کام کرنے کے دوران اپنے کام میں حوثیوں کی مداخلت کا انکار کیا تھا کیونکہ یہ ان کے منصوبہ میں رکاوٹ پیدا کر رہی تھی۔

یہ اعلان حوثیوں کے میڈیا کے وزیر عبد السلام جابر کے علیحدہ ہو کر سعودی عرب کی دار الحکومت ریاض پہنچنے کے چند دنوں کے بعد ہوا ہے اور انہوں نے قانونی حکومت کے ساتھ ضم ہونے کا اعلان کیا ہے۔

اسی سے متعلق ایک مسئلہ میں یمنی حکومت کے ایک وزیر صلاح الصیادی نے اپنے فیسبک پیج پر انکشاف کیا کہ حوثی رہنماء اور باغی حکامت کے نوجوان اور کھیل کے وزیر حسن زید نے ان سے قانونی حکومت کے پاس سفارش کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ علیحدہ ہونا آسان ہو سکے لیکن انہوں نے اس سے انکار کر دیا۔

میدانی طور پر حدیدہ میں ڈر کے ساتھ سکون کا ماحول ہے جبکہ اقوام متحدہ کے سفیر مارٹن گریفتھ نے پرزور انداز میں کہا کہ اقوام متحدہ شہر کے سلسلہ میں ایک معاہدہ تک پہنچنے کے لئے زمہ دار فریقوں سے از سر نو گفتگو کرنے کے لئے تیار ہے۔

بدھ 06 ربیع الاول 1440 ہجری – 14 نومبر 2018ء – شمارہ نمبر [14596]