ایران

بیروت ایئرپورٹ پر شامی اور ایرانی جہازوں میں پٹرول نہیں

بیروت: نذر رضا لبنان کے ممتاز ذرائع نے پرزور انداز میں کہا کہ لبنان نے سرکاری طور پر اعلان کئے بغیر اس بات کی پابندی کی ہے کہ اس نے بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل ایرانی جہاز کی کمپنیوں کو بیروت ایئرپورٹ پر پٹرول نہیں دیا ہے اور یہ […]

بیروت ایئرپورٹ پر شامی اور ایرانی جہازوں میں پٹرول نہیں

بیروت: نذر رضا

لبنان کے ممتاز ذرائع نے پرزور انداز میں کہا کہ لبنان نے سرکاری طور پر اعلان کئے بغیر اس بات کی پابندی کی ہے کہ اس نے بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل ایرانی جہاز کی کمپنیوں کو بیروت ایئرپورٹ پر پٹرول نہیں دیا ہے اور یہ وہ کمپنیاں ہیں جو پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

ذرائع نے "الشرق الاوسط” کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ فہرست میں ایران ایئرویز اور ماہان جیسی جہاز کی کمپنیاں شامل ہیں اور اسی طرح اس فہرست میں شامی جہاز کی کمپنیاں بھی شامل ہیں جیسے کہ شام ویینگر کمپنی اور شامی ایئرویز ہیں اور اس فہرست میں بیلاروس کی بیلاویا نامی کمپنی بھی شامل ہے اور ذرائع نے اشارہ کیا ہے کہ اس فہرست میں چند ایسی جہاز کمپنیاں بھی شامل ہیں جو لبنان نہیں آتی ہیں۔(۔۔۔)

اتوار 10 ربیع الاول 1440 ہجری – 18 نومبر 2018ء – شمارہ نمبر [14500]