امريكہ

ٹرمپ: سعودی عرب کے ساتھ ہماری ساجھے داری ہمیشہ مضبوط رہے گی

واشنگٹن: معاذ العمری کل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پرزور انداز میں کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ان کے ملک کی ساجھے داری ہمیشہ مضبوط رہے گی اور انہوں نے پرزور انداز میں یہ بھی کہا کہ سعودی عرب تیل کی عالمی مارکیٹ کی حفاظت، دہشت گردی کے خلاف جنگ […]

ٹرمپ: سعودی عرب کے ساتھ ہماری ساجھے داری ہمیشہ مضبوط رہے گی

واشنگٹن: معاذ العمری

کل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پرزور انداز میں کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ان کے ملک کی ساجھے داری ہمیشہ مضبوط رہے گی اور انہوں نے پرزور انداز میں یہ بھی کہا کہ سعودی عرب تیل کی عالمی مارکیٹ کی حفاظت، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور ملک کے اندر ایرانی اثر ورسوخ پر قابو پانے میں ریاض نے کردار ادا کیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کا ملک اس سلسلہ میں عزم مصمم کئے ہوئے ہے کہ دیگر شرکاء کے ساتھ ساتھ ریاسہائے متحدہ عرب کے مفادات کی حفاظت کے لیے وہ سعودی عرب کا ہمیشہ کا ساجھے دار باقی رہے اور انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے مسئلہ پر قابو پانے کے لئے سعودی عرب امریکی کوششوں کی بہت زیادہ مدد کر رہا ہے اور اس کے علاوہ وہ سرمایہ کاری اور اسلحہ کے معاہدوں کا بھی پابند ہے اور انہوں نے نیابت کے ذریعہ کی جانے والی اس خون خرابہ والی جنگ کا بھی تذکرہ کیا جو ایران یمن کے اندر سعودی عرب کے خلاف انجام دے رہا ہے اور عراق کے امن واستقرار کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے اور اس ماہ کے آخر میں ارجنٹینیا کے اندر 20 سربراہی اجلاس کے بعد سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد ابن سلمان سے ملاقاتنکا وقت دور نہیں ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ جمال خاشقجی کا قتل بہت زبردست جرم تھا لیکن امریکہ کی مرکزی انٹیلیجنس اشارہ کیا ہے کہ اس حادثہ کی ذمہ داری سے متعلق آخری اور فیصلہ کن تفصیل نہیں معلوم ہو سکی ہے۔

بدھ 13 ربیع الاول 1440 ہجری – 21 نومبر 2018ء – شمارہ نمبر [14503]